تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 362
تاریخ احمدیت۔جلد 25 362 سال 1969ء اجلاس ہوا جس میں مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں جن کے سپر دمختلف کام کئے گئے۔مجلس شوریٰ کے معا بعد ایک پندرہ روزہ ریفریشر کورس ہوا جس میں سولہ لوکل مبلغین کے علاوہ تین اعزازی مبلغین نے بھی شرکت کی۔کورس میں علاوہ تعلیم و تربیت کا اسلامی پروگرام بھی رکھا گیا اور تمام مبلغین ہر روز فریضہ تبلیغ بھی انجام دیتے رہے جس کے نتیجہ میں تمہیں افراد داخل احمدیت ہوئے۔علاوہ ازیں دورانِ سال پانچ سوا کانوے سعید روحوں کو قبول احمدیت کی سعادت نصیب ہوئی۔اپریل میں لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر محمد یوسف شاہ صاحب میڈیکل انچارج احمد یہ ڈسپنسری اپاپا لیگوس انتقال فرما گئے جس کے بعد مرکز کی طرف سے ڈاکٹر عمر الدین صاحب سیدھوایم بی بی ایس وسط جولائی ۱۹۶۹ء میں ہی حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کے حکم سے بطور میڈیکل مشنری نائیجیر یا تشریف لے آئے۔آپ ۸ دسمبر ۱۹۶۸ء کو پنجاب ہیلتھ سروس سے بعمر ساٹھ سال ریٹائر ہوئے اور نصرت جہاں سکیم کے تحت زندگی وقف کر دی۔آپ نے چند دن میں ہی ڈسپنسری کا چارج سنبھال لیا اور دن رات مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہو گئے۔آپ نے مولوی فضل النبی صاحب انوری کی معیت میں اس سال متعدد اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی جن میں سے بعض کے نام یہ ہیں: ہزا ایکسی لینسی ڈاکٹر ایس ایم قریشی پاکستانی ہائی کمشنر ، الحاجی امینو کانوفیڈرل کمشنر مواصلات اور یو این او کے نائیجیریا میں پاکستانی نمائندہ بریگیڈ مرالیں۔ڈی۔خان۔مولوی فضل الہی صاحب انوری اور جماعت کے دو اور تعلیم یافتہ دوستوں نے لیگوس یونیورسٹی میں پانچ مرتبہ نماز جمعہ پڑھائی۔آپ اور مینیجر صاحب احمد یہ سکولز مسلم سکول پروپرائیٹرز کی کونسل کے دواجلاسوں میں بھی شامل ہوئے جن میں سکولز بورڈ میں مسلمانوں کی حق تلفی پر غور کیا گیا۔جناب انوری صاحب نے اسلام ، کائنات اور خلاء (Islam, Universe and Space) کے موضوع پر ایک مضمون تحریر فرمایا جس میں اُن الزامات کی تردید کی جو موجودہ سائنسی تحقیقات کے سلسلہ میں اسلام پر کئے جاتے ہیں۔یہ مضمون ایک مشہور ملکی اخبار کی تین اقساط میں سپر داشاعت ہوا۔متحدہ عرب جمہوریہ ( یونائیٹڈ عرب ری پبلک) کے سفارت خانے کی طرف سے یونائیٹڈ عرب ری پبلک کے وائس پریذیڈنٹ مسٹر حسین الثانی کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دعوت دی گئی۔اسی طرح نائیجیریا کے مسلمانوں نے بھی ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پارٹی دی۔ان ہر دو تقریبات میں محترم امیر صاحب مولوی فضل الہی صاحب انوری نے بھی شمولیت فرمائی۔نائیجیریا کے دو اخبارات