تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 345
تاریخ احمدیت۔جلد 25 345 سال 1969ء مدراسی ٹیچر یس کی تنخواہ جماعت ادا کرتی تھی۔باقی تینوں اساتذہ سرکاری ملازم تھے جن کی تنخواہ کا ایک حصہ جماعت ادا کرتی تھی۔اس پرائمری سکول کے نزدیک ہی جماعت کی طرف سے تعلیم الاسلام کنڈرگارٹن سکول جاری تھا جس میں محترمہ خاتون النساء حسین صاحبہ اہلیہ ماسٹر محمدحسین صاحب پڑھاتی تھیں اور یہ دونوں سکول کامیابی سے چل رہے تھے اور ہر قوم و مذہب کے لڑکے اور لڑکیاں ان میں زیر تعلیم تھیں۔اس سال سید ظہور احمد شاہ صاحب کو خصوصیت سے عیسائیوں میں پیغام حق پہنچانے کی سعادت نصیب ہوئی۔انہوں نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اس نو آبادی میں اکثریت میتھوڈسٹ فرقہ نصاری کی ہے۔دوسرے نمبر پر رومن کیتھولک ہیں۔میتھوڈسٹ کی ایک انجمن کی طرف سے بذریعہ ٹیلیفون اسلام پر ان کے چرچ میں لیکچر دینے کی دعوت ملی جو فوراً قبول کر لی گئی۔وقت مقررہ پر وہاں پہنچا۔تقریر سے قبل ان کی دعائیہ تقریب تھی جس کے اختتام پر میری تقریر شروع ہوئی۔بعد میں سوال و جواب کا سلسلہ تقریباً دو گھنٹے جاری رہا۔سامعین میں اکثریت گورے مشنریوں کی تھی اور ایک جوڑا تو نیوزی لینڈ سے آیا ہوا تھا۔میں نے عیسائیت کا اسلام سے موازنہ کیا۔طلاق ، تعد دازدواج، پردہ، عبادات، یسوع مسیح کا صلیب پر نہ مرنا، قرآن شریف میں مردے زندہ کرنے اور پرندے بنانے کا مطلب وغیرہ مسائل زیر بحث آئے۔اس چرچ کے پادری نے سوال کیا کہ کیا اسلام کا خدا گناہوں کو معاف کر سکتا ہے؟ میں نے کہا نہ صرف معاف کرتا ہے بلکہ بار بار معاف کرتا ہے کیونکہ گناہ کی عادت یکدم چھوٹنا محال ہے۔اس لئے تو بہ کے بعد پھر گناہ کرنے کا امکان ہے۔اور اس لئے وہ بار بار بخشتا ہے۔اس پادری نے کہا کہ میں آپ کا لیکچر پھر کروانا چاہتا ہوں۔آخر میں لٹریچر تقسیم کیا گیا۔میں نے قبر مسیح (انگریزی) کا نسخہ چرچ کے پادری کو دیا تو اس سے نیوزی لینڈ کے پادری نے لے لیا اور کہنے لگا کہ جو قیمت کہتے ہو وہ میں دوں گا لیکن یہ کتاب مجھے دے دو۔وہ رضامند نہ ہوا تو بیگ سے مجھے دوسرا نسخہ مل گیا جو اسے دیا نیز اس کا شوق دیکھ کر کتاب مسیح ہندوستان میں اُسے دے دی۔اس نے اگلے روز واپس نیوزی لینڈ جانا تھا۔وہ کہتا تھا کہ اسلام کے متعلق ایسی باتیں اس نے پہلے نہیں سنیں۔اور ایک روز ایک سفید فام رومن کیتھولک، ایک سفید فام کمبائنڈ چرچ اور ایک قوم کا ویتی کے میتھوڈسٹ پادری آئے اور پونے دو گھنٹے تک گفتگو کرتے رہے۔میں نے کچھ عرصہ ہوا ایک تاجر کتب کی معرفت انگلستان سے ڈاکٹری کی کتاب Black's Medical Dictionary کا