تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 327 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 327

تاریخ احمدیت۔جلد 25 327 سال 1969ء سیف الاسلام ارکسن صاحب ڈنمارک سے سویڈن کے شہر گوئٹے برگ (Gothenburg) تشریف لے گئے اور یہاں ۲۰ رافراد پر مشتمل ایک نئی مخلص جماعت کا قیام عمل میں آیا۔محمود ارکسن صاحب کو اسی سال حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی اور آپ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔یورپین احمدی مسٹر غلام احمد اور مسٹر عبدالسلام میڈسن نے وقف عارضی کے تحت کئی ایام شرق اوسط میں گزارے۔نومبر میں طلباء اور اساتذہ کے متعد دو فود مسجد نصرت جہاں کو پن ہیگن میں پہنچےجنہیں سید مسعود احمد صاحب مبلغ سکنڈے نیو یا مقیم کوپن ہیگن اور عبدالسلام صاحب میڈسن اور محمو دار کسن صاحب نے 93۔94 اسلام پر کامیاب لیکچر دئے۔سید کمال یوسف صاحب مبلغ سکنڈے نیویا نے جلسہ سالانہ ربوہ دسمبر ۱۹۶۹ء کے موقعہ پر خطاب فرمایا اور سکنڈے نیویا مشن کی ابتدائی تاریخ اور اس کے اثرات پر نہایت عمدہ پیرایہ میں روشنی ڈالی۔پوری تقریر معلومات سے لبریز تھی۔مولوی محمد عثمان صاحب چینی اپریل ۱۹۶۶ء میں مرکز احمدیت ربوہ سے سنگا پور بھجوائے گئے۔جہاں آپ ستمبر ۱۹۶۹ء تک مبلغ انچارج کی حیثیت سے دینی فرائض بجالاتے رہے۔سنگا پور میں قیام کے دوران چینی اخباروں میں آپ کے انٹرویو اور مضامین شائع ہوئے۔اسلامی اصول کی فلاسفی کا چینی ایڈیشن تقسیم ہوا۔چینی زبان میں رسالہ میں نے اسلام کیوں قبول کیا“ کی پانچ ہزار کا پیاں شائع کی گئیں اور سنگا پور، ملائیشیا، بنی ،سبا اور انڈونیشیا میں مفت تقسیم کی گئیں قرآن مجید کے بعض درسی اسباق انگریزی ، ملائی، چینی اور عربی زبان میں شائع کر کے تقسیم کروائے۔آپ نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی ایک کتاب احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا چینی زبان میں ترجمہ کیا اور پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کی۔اور اسے سنگا پور، ملائیشیا کے بڑے بڑے شہروں کے کتب خانوں میں رکھوایا۔مؤخر الذکر کتاب کے متعلق سعودی عرب کی مدینہ یونیورسٹی کے ایک چینی امام اسحاق مانے اس رائے کا اظہار کیا کہ یہ نہایت بلند پایہ کتاب ہے۔ملائیشیا کی Deism Society (الحاد۔مذہب فطرت۔عقیدہ جس کا ماننے والا خدا کا قائل مگر منکر وحی ہوتا ہے) نے چینی اخبارات میں آپ کا انٹرویو پڑھ کر آپ کا ایک مضمون اپنے رسالے میں شائع کیا اور لکھا ” ہمیں آپ نے اسلام کے بارے میں ایک عظیم الشان