تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 326 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 326

تاریخ احمدیت۔جلد 25 326 سال 1969ء مجھے سب سے زیادہ پسند آئی ہے کہ یہ کتاب روحانیت کا شیریں سر چشمہ ہے جس سے آج کی مادہ پرست دنیا میں دائی زندگی کا پانی بہتا ہے وہ اس بے آب و گیاہ اور لق و دق پتے ریگستان میں نخلستان کا کام دیتی ہے جس سے اب بھی آب حیات میسر آسکتا ہے۔میں دوبارہ شکر یہ ادا کرتے ہوئے آپ کے ساتھ گہرے دلی جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔دستخط (ترجمه) مشن کی طرف سے موصوف کو کتاب ” مسیح ہندوستان میں“ اور ”احمدیہ موومنٹ بھجوائی گئی تو انہوں نے مزید خوشی کا اظہار کیا اور مولوی کرم الہی صاحب ظفر سے ملاقات کے دوران بتایا باوجود یکہ وہ کیتھولک پادری ہیں ہمیشہ خدا کی تائید کے قائل رہے ہیں لیکن مکتی چرچ سے مرعوبیت کے باعث اسے کبھی ظاہر نہیں کیا۔انہیں کتاب در مسیح ہندوستان میں “ پڑھ کر بہت تسلی ہوئی ہے۔مولوی کرم الہی صاحب ظفر نے اس سال جن اہم شخصیات تک پیغام حق پہنچایا ان میں سابق وزیر خارجہ اور سٹیٹ کونسل کے سیکرٹری (D۔Alberto Martin Artajo) اور ایک وکیل (۔D Jose Luis) خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔مولوی صاحب نے چاند پر جانے والے خلابازوں (نیل آرمسٹرانگ (Neil Armstrong اور ایڈون آلڈرن (Edwin Aldrin) پہلے امریکی خلا باز تھے جو ۲۰ جولائی کو چاند پر اترے۔پاکستان ٹائمنز ۲۱ جولائی ۱۹۶۹ء صفحہ ) کو ایک تبلیغی خط لکھا نیز احمد یہ موومنٹ“، ”ہماری تعلیم اور مسیح ہندوستان میں پر مشتمل لٹریچر بھجوایا۔آپ نے ایک خواب کی بناء پر صد را مریکہ مسٹر نکسن (Nixon) کو ایک خط کے ذریعہ پیغام حق پہنچایا اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی کامل تو حید قرآن کریم کی کامل شریعت پر ایمان اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت ہی سے دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔92 سکنڈے نیویا اس سال ملک میں اسلام سے متعلق بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث چرچ سوسائٹی نے ایک اسلامک کمیشن مقرر کیا اور اس کی کمیٹی نے احمدیت پر بھی ریسرچ شروع کی نیز ایک کتاب ”اسلام ڈنمارک میں تیار کی اور اس میں مندرجہ ذیل پہلوؤں کو بھی خاص طور پر اجاگر کیا۔ابتدائی تاریخ اسلام، احمد بیت، حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا چیلنج سورۃ فاتحہ سے متعلق مشہور عیسائی مٹا دڈاکٹر بلی گراہم کو قبولیت دعا کا چیلنج وغیرہ۔اسی سال سید کمال یوسف صاحب، مولوی بشیر احمد صاحب شمس اور سویڈن کے مقامی مشنری محمود