تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 317 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 317

تاریخ احمدیت۔جلد 25 317 سال 1969ء کوئی کارگر نہیں ہو سکا اور درخواست کی کہ حضرت خلیفہ امسیح الثالث کی خدمت میں دعا کیلئے لکھا جائے۔مولوی محمد منور صاحب نے وعدہ کیا کہ آپ خود اپنی کیفیت تفصیل سے حضور کی خدمت میں میری معرفت لکھ بھیجیں۔میں آپ کے سواحیلی خط کا ترجمہ حضور کی خدمت میں پہنچا دوں گا اور عبداللہ سالم سیف صاحب نے ساتھ ہی نہایت عاجزی سے ستر شلنگ نذرانہ پیش کیا جو مولوی صاحب نے مقامی مسجد کے رنگ و روغن کے لئے دیدیا۔بعد ازاں عبداللہ سالم سیف صاحب نے اپنا خط بھی مولوی صاحب کو بھجوا دیا جس کا ترجمہ آپ نے حضور کی خدمت میں بھجواتے ہوئے مزید حالات بھی عرض کئے اور بڑے الحاح اور عاجزی سے ان کی شفایابی کیلئے درخواست دعا کی۔حضور کی طرف سے فوری جواب پہنچا کہ عبداللہ سالم صاحب آف ٹانگا کے لئے دعا کی گئی ہے۔اس کے بعد اس عرب نوجوان کے مرض میں حیرت انگیز طور پر افاقہ ہونا شروع ہو گیا حتی کہ وہ چند ماہ کے اندر مکمل طور پر شفایاب ہو گئے چنانچہ انہوں نے • امارچ ۱۹۷۰ء کو مولوی محمد منور صاحب کو ایک خاص اطلاع دی کہ حضور کی دعاؤں اور توجہ کے طفیل انہیں بہت روحانی اور جسمانی فائدہ ہو رہا ہے۔عام حالات میں انہیں ایک ماہ میں بارہ ٹیکے لگتے تھے اور پھر بھی بیماری دور نہیں ہوتی تھی لیکن اب بفضلہ تعالیٰ انہیں ایک ٹیکا بھی لگوانے کی ضرورت پیش نہیں آئی اور نہ اس بیماری کا حملہ ہوا۔انہوں نے مولوی صاحب سے یہ بھی خواہش کی کہ وہ ان کی طرف سے مبارکباد اور دلی شکریہ حضور کی خدمت میں پہنچا دیں کہ حضور کی دعا کی برکت سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔اللہ تعالیٰ نے حضور کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا۔جاپان اس سال ۸۰ ستمبر ۱۹۶۹ء کو جاپان مشن کا احیاء عمل میں آیا جب میجر (ریٹائرڈ) عبدالحمید صاحب حضرت خلیفة أسبح الثالث کے ارشاد پر فریضہ تبلیغ کی ادائیگی کے لئے جاپان کے دارالسلطنت ٹوکیو وارد ہوئے۔85 قریباً چونتیس سال قبل ۴ جون ۱۹۳۵ء کوصوفی عبدالقدیر نیاز صاحب کے ذریعہ دار التبلیغ جاپان کا قیام ہوا تھا۔آپ تین سال تک پیغام حق کی اشاعت میں مصروف رہے اور ۱۲ جولائی ۱۹۳۸ء کو قادیان تشریف لے آئے۔آپ کے بعد مولوی عبدالغفور صاحب کو پانچ سال تک تبلیغی خدمات بجالانے کی سعادت نصیب ہوئی اور آپ ۳۰ اکتو بر ۱۹۴۱ء کو واپس قادیان پہنچے۔ازاں بعد مرکز کی طرف سے کوئی اور مبلغ بھجوائے جانے کا انتظام نہ ہوسکا۔86-