تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 315
تاریخ احمدیت۔جلد 25 تنزانیہ 315 سال 1969ء مشن کی پہلی سہ ماہی کی مطبوعہ رپورٹ کے مطابق اس سال کے شروع میں مولوی جمیل الرحمن صاحب رفیق نے مورو گورو، ارنگا، موشی، مایا مے اور ما بوگینی کا دورہ کیا۔یہ سارا سفر ایک ہزار میل کا تھا۔اس دورہ میں ارنگا کے ریجنل پولیس کمانڈر اور ان کے سیکرٹری سے طویل تبلیغی گفتگو کا موقعہ میسر آیا اور وہ بہت متاثر ہوئے۔چوہدری عنایت اللہ صاحب نے موروگورو کے قرب و جوار میں بار بار دورے کر کے پیغام حق پہنچایا۔مکو یونی میں لوگوں نے آپ کی باتیں نہایت ذوق و شوق سے سنیں جامع مسجد میں آپ نے نماز ظہر پڑھائی تو کثرت سے غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔حافظ محمد سلیمان صاحب نے جن کا اُن دنوں ہیڈ کوارٹر موانزا تھا، گرد و نواح کے علاقوں کے دورے کر کے کثیر افراد تک پیغام احمدیت پہنچایا۔شنیا نگا کے دورہ کے دوران آپ نے امیر یا کمشنر اور ان کے سیکرٹری صاحب سے ملاقات کی۔سیکرٹری صاحب کے دفتر میں اس وقت حرمت خنزیر کی وجوہ پر بحث ہو رہی تھی۔حافظ صاحب نے اس کی حکمت پر بالوضاحت روشنی ڈالی جس سے سامعین بہت محظوظ ہوئے۔ہائیکورٹ کے ایک حج سے ملاقات کر کے انہیں مسیح کی آمد ثانی کی خوشخبری سنائی۔آپ ایک سکول میں گئے۔ہیڈ ماسٹر صاحب نے آپ سے درخواست کی کہ مسلمان بچوں کو آپ ہی دینیات پڑھا ئیں۔حافظ صاحب نے اس روز تمام مسلمان طلباء کو دمیات پڑھائی اور ان کے سوالوں کے جوابات دئے۔کہا ما میں آپ نے بعض سرکاری افسران سے ملاقات کی اور ایک چرچ میں دو پادریوں سے گفتگو کا موقع ملا۔قصبہ اٹانڈا (Itanda) میں اکثر عربوں کی دکانیں ہیں۔آپ نے بعض عربوں کو سلسلہ کا لٹریچر دیا اور اپنے بچوں کو دین سکھانے کی طرف توجہ دلائی۔Ukerewe کے چھوٹے سے جزیرہ میں بھی آپ پہنچے اور امر یا کمشنر سے ملاقات کر کے انہیں مولانا جلال الدین صاحب شمس کی کتاب (?Where did Jesus Die) پیش کی۔ایک اور دورہ میں جو اڑھائی سو میل کے علاقہ میں پھیلی ہوئی بستیوں پر محیط تھا آپ نے دکانوں، ہوٹلوں اور بازاروں میں منادی کی۔ایک بہائی سے تبادلہ خیالات کا موقع ملا۔پانچ چینیوں سے ہستی باری تعالیٰ کے موضوع پر گفتگو کی۔الغرض آپ کے یہ دورے بہت کامیاب رہے اور اس دوران خاصا لٹریچر فروخت ہوا۔بکو بامشن کے انچارج اور افریقن مبلغ شیخ یوسف عثمان صاحب شاہد ( آپ نے جامعہ احمدیہ ربوہ سے شاہد کا امتحان پاس کیا اور پھر واپس وطن پہنچ کر دینی خدمات میں مصروف عمل ہو گئے ) نے