تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 314 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 314

تاریخ احمدیت۔جلد 25 314 سال 1969ء 79۔کرنے پر Mr۔Bradley نے بتایا کہ انہوں نے رات کو خواب دیکھی ہے جس میں کسی نے ان کو زور سے کہا کہ Surrender to God - جب ان کو یہ بتایا گیا کہ اسلام کے معنی ہی یہی ہیں تو وہ سخت حیران ہوئے اور اسلام میں گہری دلچسپی لینے لگے۔۱۱دسمبر ۱۹۶۹ء کو ویمبلڈن ٹاؤن ہال لنڈن میں عید الفطر کی مبارک تقریب منعقد ہوئی۔اخبار ویمبلڈن برونیوز نے 19دسمبر ۱۹۶۹ء کی اشاعت میں لکھا کہ انگلستان میں مقیم ہزار ہا مسلمانوں کے لیڈ ر امام بشیر احمد رفیق نے عالم عرب میں مذہبی اتحاد کو مشرق وسطی میں امن کا واحد ذریعہ قرار دیا۔امام صاحب نے یہ بیان ویمبلڈن ٹاؤن ہال میں تین ہزار احمدیوں کے سامنے دیا جو رمضان کے اختتام پر عید الفطر کی تقریب کے لئے جمع ہوئے تھے۔آپ نے مزید فرمایا کہ موجودہ زمانہ میں عالم اسلام کا سب سے بڑا المیہ فلسطین ہے جہاں لاکھوں مسلمان اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے ہیں اور کیمپوں میں رہائش کے لئے مجبور ہیں اور ہزاروں قلت غذا اور مختلف بیماریوں کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں اور اس صورتحال کا علاج صرف مسلمانوں کا باہمی اتحاد ہے۔( گلاسگو میں نماز عید جناب بشیر احمد صاحب آرچرڈ نے پڑھائی۔انگلستان کے قریب بارہ مقامات پر احمدی احباب نے اجتماعی طور پر عید منائی ) برما 80 کرن اسٹیٹ کے شہر پھآن میں مقامی اسلامک کونسل نے دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کی نمائش کا انتظام کیا۔چنانچہ کونسل کی درخواست پر جماعت نے پانچ زبانوں میں تراجم مہیا کیے۔جماعت کی اس مساعی کی تعلیم یافتہ طبقہ نے کھلے دل سے پذیرائی کی۔۲۳ مارچ کو جلسہ سالانہ منعقد ہوا جس کے پہلے اجلاس میں حضرت خلیفتہ امسح الثالث کا دل نواز پیغام سنایا گیا۔نیز محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب اور وکالت تبشیر کے پیغامات سنائے گئے۔احباب نے جلسہ کی تقاریر سے بہت فائدہ اٹھایا۔۲۷ مارچ کو چھٹی کے روز سیر کے لیے ۴۲/۴۰ افراد رائل لیک گئے۔جہاں دعا کے بعد کبڈی، فٹ بال، تیرا کی اور تقاریر کے مقابلہ جات ہوئے۔تمام احباب اس سے بہت لطف اندوز ہوئے تبلیغ کے نتیجہ میں ایک ہندو دوست اور چار چینی احباب نے اسلام قبول کیا۔