تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 311 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 311

تاریخ احمدیت۔جلد 25 311 سال 1969ء خوراک)، رشید جاوید صاحب ( محصل اعلی، خواجہ نذیر احمد صاحب ( ناظم پلیٹی)، خواجہ بشیر احمد صاحب ( ناظم بکسٹال)، میر مظفر احمد صاحب ( منتظم سٹال) کی مستعد ٹیم کے ساتھ نہایت کامیابی سے جملہ انتظامات کیے۔نمائش کتب کا انتظام غلام احمد صاحب چغتائی، عقیل اظہر صاحب اور خواجہ نذیر احمد صاحب کے سپر د تھا۔نمائش میں سلسلہ کا لٹریچر ،سینکڑوں تصاویر اور قرآن مجید رکھے گئے تھے۔ہزاروں افراد نے اس کو دیکھا۔استقبال کا شعبہ عبدالعزیز دین صاحب اور بشیر احمد صاحب شیدا کے سپرد تھا۔پہلے دن جلسہ کی کارروائی سر پیری گرین بینیکر میٹن ( Sir Peregrine Henniker-Heaton) ( اینگلو عرب سوسائٹی انگلستان کے سابق سیکرٹری۔آپ لمبے عرصہ تک عرب سیاسیات سے بھی وابستہ رہے) کی زیر صدارت ہوئی جس میں بالترتیب جناب بشیر احمد صاحب آرچرڈ مبلغ گلاسگو اور بلدیہ ساؤتھ آل کے رکن مسٹر کینیتھ ریوز ( Mr۔Kenneth Reeves) اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے تقاریر فرمائیں۔آپ کی تقریر کا موضوع تھا ”خدا کا تصور موجودہ معاشرہ میں ( The Concept of God in the Current Society)۔آپ کا یہ ایمان افروز خطاب سوا گھنٹہ تک جاری رہا۔آپ نے اپنی تقریر میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور تعلق باللہ پر خاص زور دیا۔اس تقریر سے حاضرین بے حد متاثر ہوئے چنانچہ ایک انگریز خاتون نے امام صاحب مسجد فضل سے کہا مجھے خدا پر یقین تو تھا لیکن اس تقریر کے بعد خدا تعالیٰ پر مضبوط اور پختہ ایمان پیدا ہو گیا ہے۔یہ اجلاس انگریزی تقاریر کیلئے مختص تھا جس میں انگریز مدعوئین خاصی تعداد میں موجود تھے۔شام کو مسجد فضل میں صدر صاحبان جماعتہائے احمد یہ انگلستان مجلس عاملہ لندن اور جماعت کے دوسرے صائب الرائے افراد پر مشتمل ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مالیات، تبلیغ کی توسیع اور تربیتی امور وغیرہ پر تفصیلی بحث ہوئی۔دوسرے دن مولوی عبدالکریم شر ما صاحب سابق مبلغ مغربی افریقہ، جناب بشیر احمد صاحب آرچرڈ ، اسلم جاوید صاحب اور لئیق احمد صاحب طاہر نائب امام کی تقاریر ہوئیں۔آخر میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے ایک پُر اثر خطاب فرمایا جس میں احباب جماعت کو مغربیت کے اثر سے بچنے کی تلقین فرمائی۔رات کو تیرہ مختلف زبانوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک پُر معارف اقتباس کا ترجمہ سنایا گیا۔اس محفل خاص کا اہتمام چوہدری اعجاز احمد صاحب نے فرمایا تھا۔جلسہ کے موقعہ پر انگلستان کی احمدی خواتین کی طرف سے دست کاری کی ایک نمائش کا انتظام بھی کیا گیا۔75