تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 263 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 263

تاریخ احمدیت۔جلد 25 263 سال 1969ء میجر عزیز احمد صاحب ڈائر یکٹر شاہ نواز لیمیٹڈ کراچی (وفات الاستمبر ۱۹۶۹ء) آپ چوہدری عبدالمالک صاحب تحصیلدار کے فرزند تھے۔آپ کا دینی جذ بہ اور دینی غیرت قابل تعریف تھی۔سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح ثالث نے کراچی میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور فرمایا کہ مرحوم بڑے مخلص اور دعا گو انسان تھے۔نیز مرحوم کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر دیر تک دعا کی۔شیخ حبیب اللہ صاحب ایڈووکیٹ نا بھ سٹیٹ حال حافظ آباد 128 (وفات: ۷ استمبر ۱۹۶۹ء) آپ نے ۱۹۰۸ء میں بیعت کی لیکن یہ تعین نہیں ہوسکی کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کا شرف بھی پایا تھا کہ نہیں۔آپ صوم وصلوٰۃ کے پابند اور بہت متقی انسان تھے۔آپ نہایت غریب پرور تھے۔کئی غریب بچوں، بچیوں کی تعلیم ، علاج معالجہ اور شادیوں میں مثالی تعاون فرماتے رہے۔آپ ایک معروف وکیل تھے۔آپ جماعت احمد یہ حافظ آباد کے صدر رہے۔چوہدری مختار احمد صاحب ایاز ایجوکیشن آفیسر تنزانیہ 129 ( وفات ۲۷ ستمبر ۱۹۶۹ء ) اصل وطن میانی ضلع سرگودھا۔۱۹۲۶ء میں بی اے کا امتحان پاس کیا۔اوائل ۱۹۲۸ء میں آرسنل راولپنڈی میں ملازم ہو گئے بعد ازاں جوگندر نگر ضلع کانگڑہ راولپنڈی اور کوئٹہ میں ملازمت کی اور ۱۹۳۸ء کے آخر میں مشرقی افریقہ میں آباد ہو گئے۔آپ حضرت با بوفخر دین صاحب آف گھوگھیاٹ کی تبلیغ سے جلسہ سالانہ ۱۹۱۸ء پر احمدی ہوئے اور پھر اپنے نمونہ اور تبلیغ سے اپنے والد حاجی جلال الدین صاحب کو احمدیت میں لانے کا باعث بنے۔آپ نے تحریک جدید کے ابتدائی مشن مکیراں ضلع ہوشیار پور میں دو ماہ امیر کی حیثیت سے تبلیغی خدمات بجالاتے رہے۔آپ کے ذریعہ چوہدری عبدالکریم صاحب رئیس مکیریاں بھی احمدی ہوئے۔صوم وصلوٰۃ کے بہت پابند تھے۔تہجد بھی پڑھا کرتے تھے۔گھر میں سب کو نمازوں کی تلقین کرتے۔نماز فجر کے بعد ہمیشہ تلاوت قرآن کریم کرتے۔افریقہ میں بھی آپ کے ذریعہ کئی لوگوں نے احمدیت قبول کی۔کمپالہ میں آپ نے اپنی کوشش سے بشیر ہائی سکول جاری کیا اور جب چند سال میں کامیابی سے چل نکلا تو آپ نے اس کو