تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 246 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 246

تاریخ احمدیت۔جلد 25 246 سال 1969ء پہنچ گیا ہے کہ نظر نہیں آتا۔یہ عزیز کے غیر معمولی بلند مقام کی طرف اشارہ تھا۔غرضیکہ اللہ تعالیٰ کا سلوک ان سے ایک فرمانبردار متقی بندے کا سا تھا۔یہ کشوف جس شان سے پورے ہوئے اور ہو رہے ہیں اس کی تفصیل محتاج بیان نہیں۔آپ کی مفصل سوانح حیات چوہدری محمد حسین“ کے نام سے مولانا شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی ( متوفی ۱۲ راکتو بر۱۹۷۲ء) نے مرتب فرمائی جو پہلی بار ۱۹۷۴ء میں نقوش پر لیس اردو بازار لا ہور سے چھپی اور محمد احمد اکیڈمی رام گلی نمبر ۳ لا ہور نے شائع کی ) محترم چوہدری محمد حسین صاحب والد مکرم پروفیسر عبد السلام صاحب نوبل انعام یافتہ کے سوانح آج سے ۱۵-۲۰ سال قبل محمد احمد اکیڈیمی رام گلی نمبر ۳ نے شائع کئے تھے۔پیش لفظ کے طور پر محترم محمد اسمعیل صاحب پانی پتی نے لکھا۔جناب چوہدری محمد حسین صاحب سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ان منتخب افراد میں سے تھے جنہوں نے اپنی زندگی نہایت صلح صفائی، پاکیزگی اور طہارت، ایمانداری اور سچائی، صدق و دیانت اور حسن و احسان کے ساتھ گزاری۔اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دئے۔لوگوں سے ہمیشہ اخلاق و مروت سے پیش آئے۔جائز ہمدردی ہر شخص سے کی۔ناجائز طرفداری کبھی کسی کی نہ کی۔حق بات کے کہنے میں اور صداقت کے اظہار میں کبھی لومتہ لائم کی پرواہ نہیں کی۔دعوت الی اللہ کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہ دیا۔جب تک ملازم رہے نہایت نرمی ، ملائمت اور دلائل کے ساتھ لوگوں سے گفتگو کرتے رہے۔جب ملازمت سے ریٹائر ہوئے تو خدمت دین کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا اور دن رات نہایت انہماک کے ساتھ دعوت الی اللہ میں مصروف رہے۔یہاں تک کہ مولائے حقیقی سے جاملے۔اللہ تعالیٰ ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ دے۔اور ان پر رحمتوں کی بارش برسائے اور ان کی اولا د کو مذہبی اور اخلاقی لحاظ سے ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔خوش قسمتی سے اپنے اس ملفوظات کا ایک کافی ذخیرہ حضرت چوہدری صاحب اپنے پیچھے چھوڑ گئے۔یہ مختلف یادداشتوں، نوشتوں، تحریروں اور شذرات کا مجموعہ ہے جو ان کے لائق فرزند ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے پاس محفوظ تھا اور جس کو میں نے ان سے لے کر ایک ترتیب کے ساتھ خود چوہدری صاحب کے اپنے الفاظ میں یہاں درج کر دیا ہے۔اور اس طرح اس کتاب کی شکل ایک (Autobiography) آٹو بائیوگرافی (خود نوشت سوانح حیات) کی ہو گئی ہے۔یہ خود نوشت حالات امید ہے بہت سوں کی