تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page ii
بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم عرض ناشر خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے شعبہ تاریخ احمدیت کی مرتب کردہ تاریخ احمدیت کے سلسلہ کی جلد ۲۵ طبع ہو کر ہدیہ قارئین ہے۔اس جلد میں سال ۱۹۶۹ء کے دوران کے واقعات و حالات مذکور ہیں۔نے بڑی محنت اور عرقریزی اور شوق اور توجہ کے ساتھ اس کی تیاری اور تکمیل کی۔اس عمل میں ان کے ساتھی مختلف مراحل پر ان کے معین رہے۔اللہ تعالیٰ تمام شرکاء کار کو اس خدمت کی احسن جزا دے۔ان کی کاوشوں سے ہمیں سلسلہ احمدیہ کی تاریخ کے مزید ایک باب سے متعارف و واقف ہونے کا موقع میسر آیا۔حضرت مصلح موعودؓ کا یہ ارشاد ہر احمدی کے پیش نظر رہنا چاہئے کہ سلسلہ کی تاریخ سے واقفیت رکھنا ہر احمدی کے لئے ضروری ہے۔احباب کو چاہئے کہ اس کا مطالعہ کریں اور اس کی اشاعت میں حصہ لیں اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس ارشاد کی تعمیل کی توفیق وسعادت بخشے اور تاریخ کا مطالعہ خلافت سے وابستگی اور محبت واطاعت میں برکت کا موجب بنائے اور پڑھنے والوں کے دل میں خدمت دین کی اُمنگ اور شوق میں مہمیز کا کام دے۔