تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 186
تاریخ احمدیت۔جلد 25 186 سال 1969ء نہ تھا۔ریشماں وفریدہ خانم ایسی گائکوں پر پورا ایک ایک گھنٹہ اپنے سننے والوں کے کان کھانے والے ریڈیو پاکستان لاہور نے حضور پُر نور ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا ذکر خیر نظر انداز کر کے چند ان شعراء کے دو دو چار چار شعر سنا کر ہی اپنے سامعین کو ٹرخا دیا تھا جنہیں حضور کے غلاموں کے غلاموں کی خاک پا قرار پا جانے پر بھی فخر محسوس ہو۔یہ تو ویسے بھی صحافتی دیانت کے منافی ہے کہ آپ کسی جلسہ، اجتماع، کانفرنس یا مذاکرہ کور پورٹ کریں اور اس کی تقریروں کے اقتباسات سنانے تو رہے ایک طرف یہ بھی نہ بتائیں کہ اس میں کن کن معروف شخصیتوں نے خطاب کیا تھا۔164- خانا اور نائیجیریا سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سال ۱۹۶۹ء کے جلسہ سالانہ پر بہت سے غیر ملکی خدام احمدیت نے بھی لمبے سفروں کی صعوبتیں برداشت کیں۔ان سعادت مند احباب میں سے اشانٹی ریجن غانا کے صدر جناب الحاج حسن العطاء اور نائیجیریا کے جناب ظفر اللہ الیاس بھی تھے۔مغربی افریقہ میں کام کرنے والے بیسیوں مبشرین اسلام میں سے اس وقت پاکستان میں مقیم سولہ مبلغین مغربی افریقہ نے اپنے ان مہمان بھائیوں کے اعزاز میں مورخہ ۳۱ دسمبر ۱۹۶۹ء کو بوقت صبح دس بجے تحریک جدید کے گیسٹ ہاؤس میں ایک استقبالیہ دعوت کا انتظام کیا جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے بھی اپنی گوناگوں مصروفیتوں اور جلسہ سالانہ کے بے پناہ کام کے باعث تکان کے باوجود شرکت فرمائی اور تقریباً ایک گھنٹہ معزز مہمانوں سے گفتگو ر ہے۔حضور نے اکرام ضیف کے پیش نظر اپنے دست مبارک سے معزز مہمانوں کو چائے بنا کر پیش کی۔جناب الحاج حسن العطاء صاحب کی خواہش کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے حضور نے ان کے ساتھ ایک تصویر بھی کھنچوائی جس کے بعد ایک دوسری تصویر لی گئی جس میں حضور کے ساتھ معزز مہمان مکرم وکیل التبشیر صاحب اور جملہ مبلغین کرام بھی شریک ہوئے۔حضور ان سے بھی حالات دریافت فرماتے رہے اور انہیں شرف مصافحہ بخشا۔چونکہ جناب الحاج حسن العطاء صاحب نے واپسی کا سفر اختیار کرنا تھا اس لئے حضور نے لمبی دعا کے بعد معزز مہمان کو معانقہ اور دست بوسی سے مشرف فرما کر الوداع کہا۔اس استقبالیہ کے بعد وکالت تبشیر کی طرف سے دونوں مہمانوں کے اعزاز میں ایک دعوت ظہرانہ ترتیب دی گئی جس میں وكيل التبشير محترم صاحبزادہ مبارک احمد صاحب اور مبلغین کرام کے علاوہ قادیان کے درولیش مصروف بھائیوں نے بھی شرکت کی۔165