تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 165
تاریخ احمدیت۔جلد 25 165 حصہ خزینۃ العرفان کے نام سے دس جلدوں میں قادیان سے شائع ہو چکا ہے۔۲۷۹ نور الدین، حکیم (خلیفہ اول) تفسیر سورۃ جمعہ امرتسر احمدی ۲۹۱ وزیر ہند پریس ۱۹۲۸ء سال 1969ء یعقوب علی عرفانی (احمدی) پاره ۳/۲۱، ۱۰، قادیان احمدیہ پریس ۱۹۰۴ء پارہ نمبر سے ماہوار طبع ہونا شروع ۱۶، ۱۷، ۲۲ تا آخر حضرت خلیفہ لمسیح الثالث کا ارشاد بابت اعتکاف ہوا 149 ۲ دسمبر ۱۹۶۹ء کو مسجد مبارک میں نماز فجر پڑھانے کے بعد حضور کچھ وقت خدام میں تشریف فرما رہے۔حضور نے مولانا قاضی محمد نذیر صاحب سے معلفین کے بارے میں چندا مور دریافت فرمائے۔بعد ازاں فرمایا ہر نفلی اور فرضی عبادت کے ساتھ شیطان نے بہت سی رسمیں لگا دی ہیں۔اسی طرح اعتکاف کے ساتھ بھی بہت سی زائد باتیں کر دی گئی ہیں۔مثال کے طور پر بعض عورتیں اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھ جاتی ہیں۔حالانکہ اصل تقویٰ اور عبادت یہ ہے کہ جو کہا جاتا ہے وہ کرو۔حضور نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو گیا ہے۔گو دعا ئیں تو ہر وقت کرنی چاہئیں لیکن چونکہ یہ قبولیت دعا کے دن ہیں اس لیے ان دنوں میں زیادہ دعائیں کرنی چاہئیں۔پس معتکفین بھی اور دوسرے دوست بھی ان دنوں میں دعاؤں پر خاص زور دیں۔حضور نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ہر ضرورت اور ہر چیز کے لیے خدا ہی سے دعا کرنی چاہیے فرمایا اصل دعا ایک ہی ہے کہ خدا سے خود سے ( یعنی خدا تعالیٰ) کو پانے اور حاصل کرنے کی دعا کی جائے اور پھر اس کے لیے مجاہدہ کیا جائے۔150 مولانا محمد یعقوب خان صاحب ایڈیٹر لائٹ“ کی بیعت خلافت کی وضاحت مولا نا محمد یعقوب خان صاحب سابق ایڈیٹر لائٹ لاہور ضلع پشاور کے گاؤں پیر پیائی میں ۱۸۹۱ء میں پیدا ہوئے۔آپ نے ۱۹۰۷ ء میں میٹرک اور ۱۹۱۱ء میں بی اے کا امتحان پاس کیا۔دوران تعلیم آپ کا حضرت مولانا غلام حسن صاحب پشاوری کے مکان پر آنا جانا ہوا جہاں احمدی دوستوں سے ملاقات کے باعث دسمبر ۱۹۱۲ء میں خلافت اولیٰ کی بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل