تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 153
تاریخ احمدیت۔جلد 25 153 سال 1969ء پڑیں گے اور دعائیں کرنی پڑیں گی، اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنا پڑے گا۔عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنا پڑے گا تا کہ اُن کے اعمال خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول ہو جائیں۔اسی طرح عورتوں کو بھی اعمال صالحہ بجالا نا پڑیں گے۔ان تین آیات میں عورتوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ تمہیں اپنے مردوں کے دوش بدوش، تمہیں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ تمہیں اپنے بیٹوں کے پہلو بہ پہلو اسلام کے لئے قربانیاں دینی پڑیں گی اور کامیابی کی اس شاہراہ پر چلنا پڑے گا۔حضور نے اس بنیادی نقطہ کی وضاحت کے لئے تاریخ اسلام کے بعض ایمان افروز واقعات بیان فرمائے اور لجنہ اماءاللہ کو اس پہلے اور آخری فرض کی طرف خصوصی توجہ دلائی کہ وہ لجنہ کے کمزور اور ست حصہ کی صحیح تربیت کر کے اسے اُن مستورات کے پہلو میں لاکھڑا کریں جو چست، خدا کی پیاری اور مقرب ہیں۔مجلس اطفال الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع لمی اثر مجلس اطفال الاحمدیہ کا ۲۶ واں سالانہ اجتماع ۱۷ تا ۱۹ اکتوبر ۱۹۶۹ء کو دفاتر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کی گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔اس اجتماع میں ۶۳ مجالس کے ۱۵۸۱ار اطفال نے شرکت کی۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کا خطاب اجتماع کے دوسرے روز حضرت خلیفہ ایسیح الثالث نے مقام اجتماع میں تشریف لا کر احمدی بچوں سے نہایت اہم خطاب فرمایا جس میں حضور نے تمام احمدی بچوں کو یہ حکم دیا کہ وہ ۲۶ دسمبر تک سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات زبانی یاد کریں۔حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کو یہ ہدایت فرمائی کہ وہ ایک ایسا کتابچہ جلسہ سالانہ تک تیار کر کے شائع کر دے جس میں بنیادی علوم اور مسائل کے متعلق آیات ، احادیث اور ضروری حوالے شامل ہوں۔تا کہ تمام اطفال ان کو زبانی یاد کر لیں۔اجتماع کے آخری روز ۱۹ اکتوبر کی دو پہر کو اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے اطفال سے خطاب فرمایا نیز امتیاز حاصل کرنے والے اطفال سے فرداً فرد املاقات کی۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس موقع پر اپنے ایمان افروز خطاب میں بتایا کہ آپ صرف اپنے والدین یا امام جماعت کے بچے نہیں بلکہ یہ حقیقت ہے کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے ہیں اور ہمیں یہ فکر رہتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بچوں کی تربیت ایسے