تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 129 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 129

تاریخ احمدیت۔جلد 25 129 سال 1969ء (حضرت ) مرزا طاہر احمد صاحب کا ولولہ انگیز پیغام ماریشس کے خدام کے نام اس سال مجلس خدام الاحمدیہ ماریشس نے خالد کا ماریشین ایڈیشن شائع کیا جس کے صفحہ ۶ پر صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کا حسب ذیل ولولہ انگیز پیغام زیب قرطاس ہوا:۔”بسم الله الرحمن الرحيم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ مجلس خدام الاحمدیہ ماریشس امسال (رسالہ) ”خالد کا ماریشس ایڈیشن شائع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔قابل احترام مبلغ انچارج مکرم اسماعیل منیر صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ ماریشس نے اس موقع پر مجھے اپنا پیغام بھجوانے کے لئے کہا ہے۔لیکن رسمی پیغام سے قبل میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ماریشس کے لوگ بالخصوص جو جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتے ہیں میرے بہت نزدیک اور مجھے بہت پیارے ہیں۔احمدیت کی انتہائی مضبوط گرہ اور خدام الاحمدیہ کے بھائی چارے کے اضافی بندھن کے علاوہ بھی ، ماریشس کے لوگوں کے ساتھ میرے اور قسم کے دوستانہ تعلقات ہیں۔تقریباً تمام زائرین جو گذشتہ کئی سالوں سے آپ کے ملک سے یہاں زیارت کے لئے تشریف لا رہے ہیں میں انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں اور ہم قریبی دوست ہیں۔ان کی بہت سی یادیں ہیں جن سے میں محظوظ ہوتا ہوں۔مزا جا ئیں ماریشس کے لوگوں کو پسند کرتا ہوں۔وہ بہت ہی مہذب، شگفتہ مزاج محنتی ، بے تکلف اور دوستانہ رویہ کے مالک ہیں۔کم از کم جن کو میں جانتا ہوں ان سب کے کرداران خصوصیات کے حامل ہیں۔وہ سب آپ کے ملک کے اچھے سفراء ر ہے ہیں۔ضمناً اس پیغام کے ذریعہ میں اپنا دلی احترام ان تک پہنچانا چاہوں گا اور انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کی یاد مجھے ہمیشہ پیاری رہے گی۔اب جہاں تک پیغام کا تعلق ہے تو میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے اس مشکلات و مصائب کے دور میں جبکہ برائی کی طاقتیں تباہی پھیلا رہی ہیں اور