تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 126 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 126

تاریخ احمدیت۔جلد 25 126 سال 1969ء اکیلے اس کا جواب دے سکتے ہیں؟ اس کا تعلق تمام مسلمانوں سے ہے اور تمام مسلمانوں کو اس وقت آگے آنا چاہیے۔سوال بیت المقدس کا نہیں بلکہ مدینہ منورہ کا اور اس سے بھی بڑھ کر خود مکہ معظمہ کا ہے۔سوال زید بکر کا نہیں بلکہ سوال خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کا ہے۔دشمن نے اپنی تمام طاقتیں مجتمع کر دی ہیں۔کیا مسلمان اب بھی متحد و متفق ہو کر اس خطرہ کا مقابلہ نہیں کریں گے؟ وقت آن پہنچا ہے کہ جب مسلمان مل کر زندگی اور موت کی جنگ لڑیں اور اس میں فتحیاب ہوں۔مسلمان بحمد اللہ تعداد میں بہت زیادہ ہیں انہیں ختم نہیں کیا جا سکتا۔انشاء اللہ العزیز مسلمان ہی فتحیاب ہوں گے۔قرار دادوں کا وقت گزر چکا ہے۔یہ وقت ہے عملی اقدام کا اور قربانیاں پیش کرنے کا۔تمام مسلم ممالک کو اپنی آمدنی کا ایک حصہ اس کام کے لئے وقف کر دینا چاہیے اور متحدہ فوج بنانی چاہیے۔خدائی پیشگوئیوں کی رُو سے فلسطین کا مسلمانوں کو واپس ملنا یقینی ہے۔لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم انتہائی جہد سے کام لیں اور خدائی پیشگوئیوں پر دل سے ایمان رکھتے ہوئے کسی تاخیر کے بغیر بھر پور اقدام کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کی مدد کرے تا اس کی تائید و نصرت کے نتیجہ میں آپ صحیح اور مؤثر 766 فیصلے کرنے میں کامیاب ہوں۔رباط کا نفرنس اور ہفت روزہ ”لاہور رباط کا نفرنس میں بھارت کے مسلمانوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس کے باوجود یہود نواز بھارتی حکومت کے سرکاری وفد جس کے قائد سردار گور بچن سنگھ تھے شریک کانفرنس ہونے کی اجازت دے دی گئی جو سراسر خلاف قاعدہ بات تھی اور یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب احمد آباد اور بھارت کے دوسرے علاقوں میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی تھی۔بھارتی وفد پہلے روز جب کانفرنس میں شریک ہوا تو پاکستان نے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور صدر پاکستان جنرل آغا محمد یحی خان بھارتی وفد کی موجودگی کے خلاف احتجاج کے طور پر واک آؤٹ کر گئے۔انہوں نے کہا کہ میں ایسی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ کانفرنس میں بیٹھنے کے لئے تیار نہیں ہوں جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہوں۔اسی طرح کا نفرنس کا دوسرے روز کا اہم اجلاس معرض التواء میں پڑ گیا۔بالآخر طویل ملاقاتوں کے بعد صدر پاکستان کا موقف تسلیم کر لیا گیا جس کے بعد صدر تکی خان نے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیل کی فوجوں کو نکال باہر کرنے