تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 79 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 79

تاریخ احمدیت۔جلد 24 79 سال 1967ء حالی کے لئے یہودیوں پر الزام دیا۔اُس وقت تمام کی تمام دولت پانی کی طرح بہہ گئی۔پھر انہوں نے ہٹلر کی حکومت کے ایام میں تکلیف اٹھائی۔اور پھر ایک اور جنگ کی مصیبت دیکھی اور اب وہ امریکی اثر کے ماتحت اخلاقی اعتبار سے اذیت اٹھا رہے ہیں۔میں آجکل کے لوگوں کو اخلاقی لحاظ سے اس معیار پر نہیں دیکھتا جس پر کہ مجھے یہ اُس وقت نظر آتے تھے۔ان دونوں وقت کی حالتوں میں بڑا فرق ہے۔“ اسپرانتو میں قرآن کریم کا ترجمہ ایک اطالوی اسلام اور سلسلہ سے محبت رکھنے والے دوست ڈاکٹر ایطالو کیوسی ( Dr۔Italo Chiussi) جو ایک اطالوی انشورنس کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں نے حضور سے ملاقات کی۔ابتدائی گفتگو میں حضور نے ان کے خاندانی حالات ، ان کے وطن اٹلی اور جزیرہ سسلی جو کسی وقت سارے کا سارا مسلمانوں سے آباد تھا کے متعلق اور پھر اسلام سے ان کی دلچسپی کے متعلق دریافت فرمایا۔ڈاکٹر صاحب موصوف نے انشورنس کے بارے میں اسلامی نقطۂ نظر کی بھی وضاحت چاہی۔پھر اٹلی کے شہر وینیس کی انشورنس کی تاریخ پر مشتمل ایک کتاب حضور کی خدمت میں تحفہ پیش کی۔اسی طرح انہوں نے ایک مصور کتاب فرینکفورٹ کی گزشتہ ۵۰ سالہ تاریخ پر مشتمل پیش کی۔حضور کچھ دیر تک اسے ملا حظہ فرماتے رہے۔گوئٹے ہاؤس دیکھ کر فرمایا کہ میں نے اسے اُس وقت دیکھا تھا جبکہ میں آکسفورڈ سے چند دنوں کے لئے یہاں آیا تھا۔اُس وقت یہ اپنی پرانی عمارت میں تھا اور اسی پرانے فرنیچر سے مزین تھا جو گوئٹے استعمال کیا کرتا تھا۔ڈاکٹر موصوف نے بتایا کہ اب عمارت کی دیوار میں تو نئی بن چکی ہیں مگر فرنیچر وہی ہے۔حضور نے فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ آپ اسلام پر ہماری جماعت کی طرف سے لکھی ہوئی مزید کتب کا مطالعہ کریں۔مثلاً دیباچہ تفسیر القرآن، اسلامی اصول کی فلاسفی۔“ ڈاکٹر کیوسی: ”میں ضرور پڑھوں گا اور یہ کتب تو پہلے ہی میرے پاس موجود ہیں۔مگر اس وقت میں ایک اور اہم کام میں مصروف ہوں۔یعنی میں قرآن کریم کا اسپرانتو (Esperanto) زبان میں ترجمہ کر رہا ہوں۔“