تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 863 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 863

تاریخ احمدیت۔جلد 24 841 سال 1968ء صاحب سے بھی خاصی دیر تک گفتگو ہوتی رہی۔انہوں نے برسبیل تذکرہ اسلام سے متعلق محمڈن ازم اور مسلمانوں کے لئے محمڈن کے الفاظ استعمال کئے تو عبدالحکیم صاحب نے ان غلط اصطلاحوں کی نشاندہی کی۔اور بتایا کہ مسیح الفاظ اسلام اور مسلمان ہیں۔محکمہ تعلیم کے زیر انتظام قائم شدہ ہیگ شہر کے ایک میوزیم کے ڈائریکٹر صاحب نے مشن ہاؤس آ کر قرآن کریم کی آیات کے قطعات حاصل کرنے کی درخواست کی۔تا کہ میوزیم میں آنے والے طلبہ کی معلومات میں اضافہ ہو۔مشن نے نہایت خوشخط قیمتی قطعات ڈائریکٹر صاحب کو مہیا کئے۔جنہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کئے اور ان کا ترجمہ کروا کے میوزیم میں آویزاں کر دیا۔کیتھولک سنٹرا پاسٹولاٹ نجمیگن (APOSTOLAAT NIJMEGEN) کی ایک اشاعت میں ایک مستشرق نے اسلام کے متعلق لکھا کہ یہ تلوار کا مذہب ہے۔جس پر احمد یہ مشن کی طرف سے ایک مکتوب مفتوح کی شکل میں اس کی ٹھوس دلائل سے تردید کی گئی اور مقالہ نگار کو چیلنج کیا گیا۔نیز کیتھولک سنٹر سے درخواست کی گئی کہ یہ خط بھی شائع کریں مگر نہ مستشرق کو یہ چیلنج قبول کرنے کی جرات ہوئی اور نہ کیتھولک سنٹر کو اسے شائع کرنے کا حوصلہ ہوا۔بعد ازاں اس خط کومزید دلائل کے ساتھ ماہنامہ الاسلام میں شائع کر دیا گیا۔ہالینڈ کی متعدد تنظیموں نے بھی احمدی مبلغین کو تقاریر کے لئے مدعو کیا۔چنانچہ مولوی عبدالحکیم صاحب اکمل نے TILBURG شہر کے کیتھولک مشنری کا لج میں ان کیتھولک مشنریز سے خطاب کیا جو تکمیل تعلیم کے بعد بیرون ملک بھجوائے جارہے تھے۔حاضرین میں کالج کے ڈائر یکٹر بھی شامل تھے۔ہالینڈ کی کیتھولک سوسائٹی نے مختلف مذاہب کے بارے میں معلومات پر مبنی ایک کتاب (CATECHISMUS) میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔مولانا موصوف نے نہ صرف ایک گھنٹہ تک حاضرین کے سامنے اس پر تبصرہ کیا بلکہ کتاب شائع کرنے والی کمیٹی کو خط بھی لکھا۔اور اس کا جواب نہ آنے پر مشن کے اخبار الاسلام میں ان غلط باتوں کو ثابت کرنے کا چیلنج بھی دیا۔مگر ان کو چیلنج قبول کرنے کی جرات نہ ہوئی۔حدیث نبوی ہے حُبُّ الوَطَنِ مِنَ الإِيمَان نمبر کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اس 20 پیغمبر مبارک ارشاد کو دنیا بھر کے سب احمدی مشن بلکہ سب احمدی ابتدا ہی سے پیش نظر رکھتے چلے آ رہے ہیں۔بلکہ حق یہ ہے کہ حب الوطنی کا وصف آج ہر احمدی کا ملی شعار اور پہچان بن چکا ہے۔اس سلسلے