تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 811 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 811

تاریخ احمدیت۔جلد 24 789 سال 1968ء ۴۴ راخبارات میں اسلام احمدیت اور مسجد کا اچھے رنگ میں تعارف کروایا گیا۔بعض اخبارات نے تصاویر بھی شائع کیں۔انگلستان کے سب سے بڑے اخبار The Times نے بھی خبر شائع کی۔ایک اخبار نے ایک احمدی دوست عبدالحمید غازی صاحب کے پانچ مضامین اسلام پر شائع کئے۔اگر ان اخبارات کی مجموعی اشاعت کو دیکھا جائے تو وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ اس ایک سال میں انگلستان کے لاکھوں افراد تک اسلام کا مقدس پیغام پہنچایا گیا۔قریباً ایک لاکھ کی تعداد میں لٹریچر مفت تقسیم کیا گیا۔جس سے اسلام کی شہرت میں خاص اضافہ ہوا۔59 ۲۵مئی ۱۹۶۸ء کو یارک شائر ریجن کی پہلی کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس کا پہلا حصہ انگریزی زبان میں تھا اور انگریزوں کو تبلیغ اسلام کے لئے مختص تھا جس میں خان بشیر احمد خان صاحب رفیق نے عیسائی حضرات کے سوالات کے دلچسپ انداز میں جوابات دیئے۔جس کا ذکر مقامی اخبار ہڈرز فیلڈ ایگزامینر HUDDERSFIELD EXAMINER نے شام کی اشاعت میں کیا۔کا نفرنس کا دوسرا حصہ اردو پروگرام پر مشتمل تھا۔جس میں لئیق احمد صاحب طاہر اور خان بشیر احمد خان صاحب رفیق نے خطاب فرمایا۔کمال الدین صاحب امینی پریذیڈنٹ ہڈرز فیلڈ نے رپورٹ کارگذاری سنائی۔نیز بڑی محنت اور جانفشانی کے ساتھ جلسے کا اہتمام کیا۔لنڈن سے چھتیس افراد شامل جلسہ ہوئے۔اس سال کا ایک یادگار واقعہ مناظرہ ساؤتھ آل ہے۔جو خان بشیر احمد خان صاحب رفیق سے ایک پادری صاحب کا ہوا۔موضوع مناظرہ وفات مسیح اور رفع الی السماء تھا۔تقریباً پچاس افراد اس مناظرے کے لئے چرچ ہال میں جمع ہوئے۔مبلغ احمدیت نے انجیل کی رُو سے ثابت کر دکھایا کہ مسیح علیہ السلام اپنی پیشگوئی کے مطابق صلیب سے زندہ اتار لئے گئے۔پادری صاحب آپ کے برجستہ دلائل کا کوئی جواب نہ دے سکے۔البتہ آخر میں کھڑے ہو کر صرف یہ کہا کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ امام صاحب کئی پوائنٹس میں ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ہم دوبارہ ان کو بلا کر اس قسم کی محفل منعقد کریں گے۔60 جماعت احمد یہ انگلستان کا پانچواں سالانہ جلسہ ۱۳ ۱۴ جولائی ۱۹۶۸ء کو وائنڈ رز ورتھ ہال لنڈن میں منعقد ہوا۔جس میں ایک ہزار احمدی و غیر احمدی اصحاب نے شرکت کی۔جلسہ کے پہلے دن کی صدارت کے فرائض سر ڈنگل فٹ کی سی۔ایم۔پی۔پی سی نے انجام دیئے۔جناب بشیر احمد صاحب