تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 804 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 804

تاریخ احمدیت۔جلد 24 782 سال 1968ء انسانوں کے لئے قابل قبول ہوسکتا ہے۔اس موقع پر کثرت سے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے اس پیغام سے حوالے دیئے گئے جو کہ حضور نے یورپ کے سفر کے دوران دیا۔بہائی مقرر بہت گھبرایا اس نے تیار شدہ نوٹس پھینک دیئے۔سوالوں کے وقت احمدیوں نے مقرر سے ان کی کتاب اقدس پر سوالات کئے۔(اقدس کا پہلا مستند ایڈیشن خالد احمدیت ابو العطاء صاحب جالندھری نے دسمبر ۱۹۴۰ء میں اپنی کتاب بہائی تحریک پر تبصرہ میں شائع کیا اور اس کے عربی متن کے ساتھ ترجمہ بھی سپرد قلم کر کے بہائی شریعت کو ساری دنیا پر بے نقاب کر دیا۔یہاں کی بہائی جماعت کے ممبر بہت پریشان نظر آتے ہیں۔66 مشن کی طرف سے اس سال تھیں ہزار اشتہارات شائع کر کے شکا گو، سینٹ لوئیس اور ملوو کی وغیرہ مشنوں میں تقسیم کئے گئے۔مشن میں آنے والے زائرین اور ذاتی ملاقاتوں کے ذریعہ سے پیغام حق پہنچانے کا سلسلہ اس سال بھی جاری رہا۔اسی طرح ٹیلیفون کے ذریعے اسلام پر معلومات پہنچانے کا بھی۔چنانچہ جولائی تا ستمبر ۱۹۶۸ ء تک جن متلاشیان حق سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا گیا ان کی تعداد ۵۰ کے قریب ہے۔جماعت احمد یہ امریکہ کی ایسویں سالانہ کانفرنس ڈیٹن میں ۳۱ راگست و یکم ستمبر کومنعقد ہوئی۔جس میں امریکہ کے طول و عرض سے احمدی نمائندگان تشریف لائے۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اس مبارک تقریب پر نہایت ایمان افروز پیغام دیا۔جس میں امریکن احمدیوں کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔آپ سچائی کے محافظ ہیں۔انسانیت کی مشکلات و مصائب کو دور کرنے کی چابی آپ کے ہاتھ میں ہے۔آپ نے نسل دورنگ کا امتیاز دور کرناہے اور لوگوں کو ان کے خالق سے ملانا ہے اسی کنجی کیلئے آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کرام کے نقش قدم پر چل کر ہی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔آپ اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کرنے کی سعی کریں اور اسی کی راہنمائی چاہیں۔آپ نے دلوں کو فتح کرنا اور روحوں میں انقلاب پیدا کرنا ہے اور بنی نوع انسان کو تباہ ہونے سے بچانا ہے۔اس لئے آرام کرنے اور ستی کا یہ وقت نہیں بلکہ ہمت و کوشش کر کے پہلے اپنے آپ کی اصلاح کریں اور پھر دوسروں