تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 62
تاریخ احمدیت۔جلد 24 62 سال 1967ء پانچ روز بعد ۳۰ جون ۱۹۶۷ء کو گیمبیا کے گورنر جنرل اور جماعت احمد یہ گیمبیا کے نہایت معزز رکن ہز ایکسی لینسی ایف ایم سنگھاٹے اپنی بیگم صاحبہ محترمہ کے ہمراہ احمد یہ مشن لندن میں تشریف لائے اور نماز جمعہ ادا کی۔خطبہ جمعہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب حج عالمی عدالت ہیگ نے پڑھا۔گورنر جنرل موصوف ان دنوں انگلستان کے دورہ پر تشریف لائے ہوئے تھے۔نماز جمعہ کے بعد آپ نے احباب جماعت سے خطاب فرماتے ہوئے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو انگلستان میں اپنے بھائیوں سے ملنے کا موقع عطا فرمایا ہے۔یکم جولائی کو بشیر احمد صاحب رفیق امام مسجد فضل لندن نے جماعت احمد یہ انگلستان کی طرف سے گورنر جنرل موصوف کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر امام صاحب نے استقبالیہ ایڈریس میں گورنر جنرل موصوف کو جماعت احمدیہ انگلستان کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی خدمت میں انگلستان کے احمدی احباب کی طرف سے گیمبیا کے احمدی بھائیوں کو محبت بھر اسلام پہنچانے کی درخواست کی۔ہزایکسی لینسی ایف ایم سنگھاٹے صاحب نے اپنی جوابی تقریر میں اس امر پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں سے برکت حاصل کرنے کے غیر معمولی شرف سے نوازا ہے۔نیز فرمایا کہ آپ بخوشی انگلستان کے احمدی بھائیوں کا محبت بھر اسلام جماعت احمد یہ گیمبیا کے افراد تک پہنچائیں گے۔آپ نے اپنے لئے بھی دعا کی درخواست کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اسلام اور انسانیت کی بیش از پیش خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے بھی اخوت اسلامی“ کے موضوع پر مختصر لیکن جامع تقریر فرمائی۔آخر میں امام صاحب نے دنیا میں غلبہ اسلام اور گورنر جنرل موصوف کی بخیریت واپسی اور دینی و دنیاوی ترقی کے لئے اجتماعی دعا کروائی۔فضل عمر تعلیم القرآن کلاس سے افتتاحی خطاب یکم جولائی ۱۹۶۷ء کوسیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث نے فضل عمر تعلیم القرآن کلاس سے افتتاحی خطاب سے نوازا۔یہ کلاس مورخہ یکم جولائی سے ۳۱ جولائی ۱۹۶۷ء تک جاری رہی۔اور اس میں ۳۴ را ضلاع کے ۵۳۵ را حباب و خواتین نے شرکت کی۔حضورانور کے خطاب کا خلاصہ یہ تھا کہ