تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 739 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 739

تاریخ احمدیت۔جلد 24 717 سال 1968ء عبدالرحمن صاحب خادم کے دست راست تھے۔اس زمانہ میں فیلوشپ آف یوتھ کالجیٹ انجمن نے خادم صاحب کی قیادت میں نہایت عمدہ کام کیا۔پروفیسر محمد ابراہیم ناصر صاحب تعلیم الاسلام کالج کی ہومیو پیتھک ڈسپنسری کے انچارج اور اس طریقہ علاج میں خاصی دسترس بھی رکھتے تھے۔سینکڑوں بندگان خدا نے آپ سے فیض اٹھایا۔مجلس انصار اللہ مرکزیہ میں قائد مال، تعلیم خدمت کا موقع پایا اور ایک چوہیں صفحات کا کتا بچہ خلافت سپرد قلم کیا جو ۱۹۶۱ء میں مجلس کی طرف سے شائع ہوا۔دارالصدر شرقی میں بھی سیکرٹری مال نائب زعیم مال، سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن کے طور پر فرائض انجام دیئے۔آپ کی وفات پر کالج کے مجلہ "المنار" نے ایک شمع اور بھی“ کے عنوان سے اداریہ لکھا کہ :۔”ہمارے مرحوم پروفیسر سادہ زندگی ، سادگی، وقار، انکساری ، تواضع ، شرم و حیا کا پیکر ، بے حد رحم دل اور فرض شناس انسان تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں ہو میو پیتھک طریقہ علاج میں دست شفا عطا کیا تھا اس عطیہ سے ہزاروں بیماروں کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دیں۔کبھی بھی ادائیگی فرض میں کوئی روک پیدا نہ ہونے دی۔کیپٹن سید محمد اکمل صاحب وفات: ۷ جولائی ۱۹۶۸ء آپ سید محمد افضل صاحب مرحوم کے صاحبزادہ تھے جو ایک ٹریفک کے حادثہ میں مولائے حقیقی سے جاملے۔آپ بہت مخلص، باہمت، فرض شناس اور بہت خوبیوں کے مالک نوجوان تھے۔آپ نہایت ہی ہنس مکھ، ملنسار اور ہمدرد شخصیت کے مالک تھے۔جہاں جاتے اپنی خوش خلقی سے لوگوں کو گرویدہ کر لیتے۔ان کی وفات پر بے شمار دوستوں اور بزرگوں نے ان کے گھر آ کر تعزیت کی۔امریکن کونسل جنرل اور۔M۔S۔I۔S کے عملہ نے (جہاں مرحوم فوج سے ریٹائر منٹ کے بعد کام کرتے رہے تھے ) اپنے نمائندے تعزیت کیلئے ربوہ بھجوائے جو عزیز مرحوم کی ہر دلعزیزی کا ثبوت تھا۔بابا محمد دین صاحب در ویش قادیان وفات: ۷ جولائی ۱۹۶۸ء 91 آپ کا اصل وطن موضع بدو کے گوسیاں ضلع گوجرانوالہ تھا۔بڑے مستقل مزاج ، خوددار، بہت