تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 726
تاریخ احمدیت۔جلد 24 704 سال 1968ء آپ قادیان میں ہی تھے۔آپ ڈسپنسری سے ایک اور صاحب کے ہمراہ انگریزی ادویہ کے نسخے بنا کر لاتے تھے اور حضرت مولوی صاحب کی مرہم پٹی میں حصہ لیتے تھے۔آپ نے پہلے شیخ عبدالرحیم صاحب کے پاس لاہور میں کام کیا پھر اخبار سول اینڈ ملٹری گزٹ کے دفتر میں ملازم رہے۔ازاں بعد ریلوے ہسپتال لاہور میں بطور ڈسپنسر طبی خدمات بجالانے لگے۔۱۹۰۰ء میں آپ لاہور سے لائکپور اور ۱۹۰۲ء میں لائکپور ( حال فیصل آباد ) سے تبدیل ہو کر ریلوے ہسپتال جنید چلے گئے۔۱۹۳۲ء میں والٹن ٹرینینگ سکول سے ہجرت کر کے قادیان میں قیام پذیر ہوئے اور دارالفضل میڈیکل ہال قائم کیا۔آپ قادیان میں عرصہ تک مربی اطفال رہے۔مسجد مبارک قادیان میں اکثر التزام سے نمازیں ادا کرتے تھے۔تبلیغ کا بہت شوق تھا۔اپنی اولا د کو پابندی صلوۃ، نظام سلسلہ سے وابستہ رہنے کی بہت تلقین فرماتے تھے۔قادیان سے ہجرت کے بعد کیمل پور قیام کیا اور ۱۹۶۵ء میں جب آپ کے فرزند مرزا عبدالسمیع صاحب سٹیشن ماسٹر کار بوہ میں مکان تعمیر ہو گیا تو آپ مرکز احمدیت میں تشریف لے آئے۔خلافت ثالثہ کے انتخاب میں شامل ہوئے۔تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں سے تھے۔اولاد: (۱) ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم صاحب نوشہرہ چھاؤنی (۲) ڈاکٹر مرزا عبدالرؤف صاحب سابق امیر جماعت ضلع کیمل پور (اٹک) (۳) فلائنگ آفیسر مرزا عبدالقدیر صاحب (۴) مرزا عبدالسمیع صاحب سابق سٹیشن ماسٹر ر بوه