تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 725
تاریخ احمدیت۔جلد 24 اولاد از زوجه اول (۱)۔بشیر احمد صاحب از زوجه دوم 703 (۱) مولوی فضل الہی صاحب بشیر مجاہد افریقہ و بلا دعربیه و ماریشس (۲) چوہدری غلام محمود صاحب سابق صدر جماعت تلونڈی کھجور والی (۳) چوہدری محمد صادق صاحب۔(۴) چوہدری صغیر احمد صاحب چیمہ سیکرٹری وصایا جماعت احمدیہ کراچی (۵) ماسٹر عزیز احمد صاحب صدر جماعت تلونڈی کھجور والی (۶) چوہدری منیر احمد صاحب (۷) فاطمہ بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری چراغ دین صاحب لدھڑ (۸) بشیراں بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری عنایت اللہ صاحب گورائیہ (۹) رحمت بی بی صاحبہ زوجہ ملک محمد شریف صاحب مرحوم معلم وقف جدید پیر کوٹ (۱۰) خورشید بیگم صاحبہ زوجہ چوہدری دوست محمد صاحب چیمہ کر تو حضرت مرز اعبدالکریم صاحب ولادت: ۱۸۷۸ء سال 1968ء بیعت دسمبر ۱۹۰۳ء وفات: ۲۱ دسمبر ۱۹۶۸ء آپ حضرت مولوی مرزا محمد اسماعیل صاحب مصنف چٹھی مسیح کے فرزند اکبر تھے۔آپ کے پر دادا مرزا غلام قادر صاحب دلی سے ہجرت کر کے وزیر آباد ( پنجاب ) محلہ شیخاں میں آباد ہوئے جہاں سے آپ کے دادا مرزا محمد عثمان صاحب تر گڑی ضلع گوجرانوالہ میں منتقل ہوئے۔یہیں آپ کی وفات ہوئی۔آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد سے حاصل کی اور قرآن شریف اور کریما اور گلستان اور بوستان (فارسی کتب ) پڑھیں۔موضع بلہے والا ضلع گوجرانوالہ سے پرائمری پاس کی اور اسلامیہ ہائی سکول سے مڈل تک تعلیم پائی۔یہ ستمبر ۱۹۰۵ء کو جب حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا آپریشن ہوا تو