تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 697 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 697

تاریخ احمدیت۔جلد 24 675 سال 1968ء اور خاص ملکہ رکھتے تھے۔ڈاکٹر فضل کریم صاحب قادیان ، کیپٹن مرزا عمر حیات صاحب آف بنوں اور دیگر کئی افراد آپ کے ذریعہ سے داخلِ احمدیت ہوئے۔آپ کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔حضرت مولوی عبید اللہ صاحب بسمل سے آپ بہت محبت رکھتے تھے اور اکثر ان کی صحبت میں بیٹھتے تھے۔شیخ عبدالحمید صاحب عاجز سابق ناظر جائیدادوناظر تعلیم کا بیان ہے کہ:۔محترم ملک مظفر احمد صاحب مرحوم کے ایک چچا مکرم حسین بخش صاحب مرحوم خاکسار کے حقیقی نانا تھے۔ملک صاحب مرحوم کے والد علی محمد صاحب بدوملہی میں پٹواری تھے اور محترم ڈاکٹر سید عبدالستار صاحب مرحوم رعیہ میں ڈاکٹر تھے۔ہر دو کے دوستانہ تعلقات تھے۔اور محترم ڈاکٹر صاحب نے اپنے تین بیٹے محترم سید ولی اللہ شاہ صاحب، سید حبیب اللہ شاہ صاحب ،سید عزیز اللہ شاہ صاحب قادیان میں تعلیم کیلئے بھجوائے۔اس طرح یہ اصحاب بھی محترم ملک مظفر احمد صاحب کے دوست تھے۔ملک صاحب مرحوم حضرت مولوی شیر علی صاحب کے شاگرد تھے۔اور انگریزی میں ان کو عموماً ۹۵ فیصد نمبر ملا کرتے تھے۔جب ۳۳-۱۹۳۲ء میں مکرم ملک صاحب ملٹری سے ریٹائر ڈ ہو کر قادیان آئے ان دنوں حضرت مولوی شیر علی صاحب ترجمۃ القرآن انگریزی کا کام کر رہے تھے۔انہوں نے ملک صاحب کو فرمایا کہ وہ بھی اس کام میں حصہ لینے کیلئے آیا کریں۔چنانچہ مکرم ملک صاحب کئی ماہ حضرت مولوی صاحب کے دفتر میں با قاعدگی سے جانے لگے۔۔۔۔۔تقسیم ملک کے بعد جبکہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا دفتر لاہور میں تھا آپ کافی عرصہ حضرت میاں صاحب کے ساتھ حفاظت مرکز کا کام کرتے رہے۔ایک مرتبہ حضرت صاحبزادہ صاحب نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ مظفر احمد تو میرے ملٹری سیکرٹری ہیں۔۱۹۳۱ء میں آپ نے اپنے بال بچے قادیان میں مستقل رہائش کیلئے بھجوا دئیے تا کہ وہ اس ماحول میں تعلیم و تربیت حاصل کر سکیں۔۱۹۳۴ء کا زمانہ مالی مشکلات کے دور کا تھا۔اور قدرے بیکاری کا وقت تھا۔احمد نگر میں ایک آفیسر ز سمال آرمز سکول کھلا جس کے انتظام کیلئے ایک ایماندار اور قابل آدمی کی ضرورت تھی۔اس آسامی کیلئے اخبار میں اشتہار بھی حکومت کی طرف سے دیا گیا۔ایک انگریز کرنل جو آپ کے بڑے مداح تھے نے مکرم ملک صاحب مرحوم کو لکھا کہ درخواست بھیج دو۔اور خود اس درخواست پر زور دار سفارش بھی کر دی۔اس کام کیلئے کئی سو درخواستیں تھیں۔جب انگریز افسروں کے