تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 645 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 645

تاریخ احمدیت۔جلد 24 623 سال 1968ء پس اس کے لئے دعائیں کریں۔دعائیں کریں۔دعا ئیں کریں۔سیدنا حضرت مسیح 141 موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔مبارک تم جو دعا کرنے میں کبھی ماندہ نہیں ہوتے۔اور تمہاری روح دعا کے لئے پگھلتی اور تمہاری آنکھ آنسو بہاتی اور تمہارے سینہ میں ایک آگ پیدا کر دیتی ہے اور تمہیں تنہائی کا ذوق اٹھانے کے لئے اندھیری کوٹھڑیوں ،سنسان جنگلوں میں لے جاتی ہے۔اور تمہیں بے تاب اور دیوانہ اور از خود رفتہ بنا دیتی ہے کیونکہ آخر تم پر فضل کیا جاوے گا“۔پس اُس دن کو قریب تر لانے کے لئے جس دن صرف ایک خدا۔خدائے واحد کی پرستش ہو گی اور دنیا میں صرف ایک مذہب۔مذہب اسلام ہو گا۔اور دنیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر بکمال و بجز و نیاز خدائے واحد کے آستانہ پر جھک جائے اور اسی میں فنا ہو جائے دیوانہ وار دعاؤں میں مشغول ہو جاؤ یہاں تک کہ تمہاری گریہ وزاری کو سن کر اللہ تعالیٰ دنیا پر رجوع برحمت ہونے کا فیصلہ کرلے، اُسے اپنی آغوش محبت میں لے لے اور اس طرح ہلاکت سے بچالے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔فقط والسلام مرزا ناصر احمد خلیفہ اسیح الثالث - ربوہ تاریخ ۲۶ را خاء ۱۳۴۷ بهش مطابق ۲۶ راکتو بر ۱۹۶۸ ڈیرہ اسماعیل خاں میں ایک افسوسناک سانحہ اس دلخراش واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ مورخہ 9 نومبر ۱۹۶۸ء کو بھاٹیہ بازار ڈیرہ اسماعیل خاں میں مذہبی انتہا پسندوں کے ایک جلوس نے احمدیہ مسجد اور دار المطالعہ کو آگ لگا دی۔جس سے عمارت کے سمیت وہاں پڑی ہوئی متفرق مذہبی کتب کے علاوہ قرآن کریم اور کتب احادیث بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔اس شرمناک واقعہ کی وہاں کے متعدد شرفاء نے شدید مذمت کی اور اس سانحہ پر دلی رنج وغم اور دُکھ کا اظہار کیا۔ان میں سے چند تاثرات درج ذیل ہیں۔