تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 538 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 538

تاریخ احمدیت۔جلد 24 516 سال 1968ء سے غور فرمائیں۔میں نے آسمانی بادشاہت کی یہ بشارت پورے خلوص اور محبت کے ساتھ جناب تک پہنچائی ہے کیونکہ خدا کی نگاہ میں ہم سب برابر ہیں۔آرچ بشپ آف کنٹر بری کا جوابی مکتوب محترم امام صاحب کے اس مکتوب کا آرچ بشپ آف کنٹر بری کی طرف سے جو جواب موصول ہوا اس کا متن درج ذیل ہے:۔ددلیم بتھ پیلیس، الیس۔ای1 ۲۲ اپریل ۱۹۶۸ء جناب عالی ! آرچ بشپ آف کنٹر بری نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں آپ کو اطلاع دوں کہ آرچ بشپ کے نام آپ کا خط محرره ۱۵ را پریل ۱۹۶۸ء انہیں موصول ہو گیا ہے۔خط کے مندرجات ان کے لئے خاص دلچسپی کا موجب ہوئے ہیں۔آپ کا مخلص دستخط دی ریورنڈ جان انڈریوز رومن کیتھولک آرچ بشپ ویسٹ منسٹر کا جوابی مکتوب چیپلن ٹو دی آرچ بشپ“ رومن کیتھولک آرچ بشپ صاحب نے تو امام صاحب کے خط کے جواب میں صرف ان چند سطور پر ہی اکتفا کیا۔آرچ بشپ ہاؤس ، ویسٹ منسٹر لندن۔ایس۔ڈبلیو1 ۲۳ را پریل ۱۹۶۸ء کارڈینل ہینان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں آپ کو اطلاع دوں کہ آپ کا ارا پریل کا خط موصول ہو گیا ہے۔آپ کا مخلص دستخط ( مان سگنور ڈیوڈ نورس) پرائیویٹ سیکرٹری 50