تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 528 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 528

تاریخ احمدیت۔جلد 24 506 سال 1968ء اس موقعہ پر خاکسار رسماً اور تکلفا نہیں بلکہ خلوص اور دردمندی کے ساتھ چندایسی باتیں بیان کرنا چاہتا ہے جو میرے نزدیک کالج کے طلباء کے لئے اور نیز فارغ التحصیل دوستوں کے لئے مفید ہوسکتی ہیں۔وَ بِالله التَّوْفِيقِ ہر ایک درسگاہ کے ساتھ کچھ روایات اور اغراض وابستہ ہوتی ہیں۔جو اس کو زندہ رکھتی ہیں۔تعلیم الاسلام کالج کے ساتھ جو روایات اور اغراض وابستہ ہیں وہ یا درکھنے کے قابل ہیں۔اس کا لج کا ماحول بفضل خدا ہمیشہ اسلامی رہا ہے۔اور اس میں کبھی غیر اسلامی اثرات داخل نہیں ہو سکے علاوہ ازیں ہمارے ملک کے نامور ماہر ان تعلیم اور ممتاز مشاہیر کی تقریریں اور مشورے اس کالج کی ترقی کا باعث رہے ہیں۔اور صحت مند ورزشی اور علمی مقابلے پہلو بہ پہلو جاری رہے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے امتحانوں کے نتائج اور ورزشی کھیلوں کے نتائج دونوں لحاظ سے یہ کالج ممتاز اور نمایاں رہا ہے اور ان سب باتوں سے بڑھ کر کثیر اشخاص اس کالج نے پیدا کئے جو تبلیغ اسلام کے لئے بیرونی ممالک میں گئے یا ملک و ملت کی خدمت میں مصروف رہے۔طلباء کی تربیت ایسے ماحول میں ہوئی جہاں دن رات اللہ اور رسول کا ذکر بلند ہوتا رہا ہے۔قرآن و حدیث کا درس، نمازوں کی پابندی، اخلاق و آداب کی نگہداشت دستور العمل رہا ہے۔اس ماحول میں طلباء تعلیم پاتے رہے ہیں اور ان کی آنکھوں کے سامنے یہ نظارہ ہمیشہ رہا ہے کہ شاید ہی کوئی ہفتہ یا مہینہ خالی جاتا ہو جبکہ کوئی نہ کوئی احمدی مبلغ بیرونی ممالک میں کئی برس تک تبلیغ اسلام کر کے مرکز سلسلہ میں واپس نہ آتا ہو۔اور ایک دوسرا مبلغ اس کی جگہ پر کرنے کے لئے سفر پر روانہ نہ ہوتا ہو۔استقبال اور الوداع کے یہ نظارے ہمیشہ ایمان افروز رہے ہیں جن سے ایثار ، عزم اور ہمت کا سبق ملتا رہا ہے۔اگر آپ قرآن شریف کو حرز جاں بنائیں گے تو احساس کمتری کی بجائے احساس برتری آپ کے شامل حال رہے گا اور موجودہ زمانے کے غلط فلسفے آپ کی نظر میں بیچ ثابت ہوں گے۔تاریخ شاہد ہے کہ قرآن شریف نے گذشتہ چودہ سو سال میں غلط فلسفوں، غلط تعلیمات اور غلط قوانین کو ہمیشہ شکست دی ہے۔اس بیان سے یہ غرض ہے کہ ہم قرآنی تعلیمات اور اسلامی تمدن کو ہر حال میں اختیار کریں۔زمانے کے حالات سے عبرت حاصل کریں۔تاکہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہمارے ساتھ پورا ہو کہ