تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 515
تاریخ احمدیت۔جلد 24 493 سال 1968ء کے فسادات وغیرہ نے انہیں بھی مجبور کر دیا کہ وہ بھی اپنی طرف سے جشنِ آزادی کا پروگرام بنا ئیں۔ادھر اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے پروگرام کی وجہ سے نہ صرف ہندوؤں کی حمایت دلوا دی بلکہ مسلمانوں کی راہنمائی کرنے کا موقع ملا اور عیسائی چرچوں کو باوجود مخالفت کے ہمارے پیچھے آنا پڑا اور ہرسہ طبقات کے عوام و خواص میں احمدیت کا وقار بڑھا۔پھر غیر ملکی نمائندوں کو اتنی کثرت سے پہلی بار ملنے اور مؤثر رنگ میں تبلیغ کرنے کا موقع ملا۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے بندے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی صداقت کو چار چاند لگانے کیلئے کیا ہے۔تسبیح وتحمید اور درود شریف پڑھنے کی خصوصی تحریک 66 38 ۱۵ مارچ ۱۹۶۸ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے تسبیح وتحمید اور درود شریف پڑھنے کی خصوصی تحریک فرمائی۔چنانچہ فرمایا:۔آج میں جماعت کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ وہ سارے کے سارے آئندہ پورے ایک سال تک جو یکم محرم سے شروع ہوگا کم از کم مندرجہ ذیل طریق پر خدا تعالیٰ کی تسبیح، تحمید اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہام یہ بتایا تھا کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم (براہین احمدیہ حصہ سوم صفحہ ۲۳۹ حاشیہ در حاشیہ نمبر۔طبع اول سفیر ہند پریس امرتسر ۱۸۸۵ء) ہر برکت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اور آپ کی اتباع سے حاصل کی جاسکتی ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاماً ایک ایسی تسبیح اور تحمید اور درود کی راہ بھی دکھائی کہ جو ذ کر بھی ہے۔درود بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاما یہ دعا سکھلائی سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ “ (ترياق القلوب صفحہ ۳۷۔طبع اول تصنیف ۱۸۹۹ء) اس میں تسبیح تجمید اور درود ہر سہ آجاتے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ تمام جماعت کثرت کے ساتھ تسبیح، تحمید اور درود شریف پڑھنے والی بن جائے۔اس طرح پر کہ ہمارے بڑے، مرد ہوں یا عورتیں کم از کم دو سو بار یہ تیج تحمید اور درود پڑھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا