تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 489 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 489

تاریخ احمدیت۔جلد 24 ایک ایمان افروز تاریخی واقعہ 467 سال 1968ء دوسرے ایمان افروز واقعہ کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ جلسہ سالانہ کے دوسرے روز حضرت خلیفة المسیح الثالث کے سٹیج پر رونق افروز ہونے کے بعد حضور کی اجازت سے احباب ماریشس، جزائر فجی اور امریکہ کے نمائندگان نے حضور کی خدمت میں اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے ایڈریس پیش کئے۔اس موقعہ پر ہر فر د جماعت نے ایک گہرا تاثر لیا اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکریہ ادا کیا کہ کس طرح یہ الہی جماعت دنیا کے کونے کونے میں پھیل گئی ہے اور اس جماعت کا اب اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم سے اس قدر وسیع پھیلاؤ ہو چکا ہے کہ اس پر آفتاب عالمتاب چوبیس گھنٹوں میں کسی وقت بھی غروب نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو اکناف عالم میں تبلیغ اسلام کی توفیق عطا فرمائی جس کے نتیجہ میں یاتِینَكَ سَعَیا کا نظارہ لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے کہ کس طرح ہزارہا میل کے فاصلے طے کر کے طیور ابراہیمی مرکز احمدیت میں اپنے امام عالی مقام کے اردگرد پروانوں کی طرح اکٹھے ہو گئے ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک جلسه سالانه مستورات انہی ایام میں مستورات کا جلسہ بھی انعقاد پذیر ہوا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی سعادت پائی۔خواتین کے پنڈال میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث کی تینوں تقاریر مردانہ جلسہ گاہ سے براہ راست سنی گئیں نیز مولانا عبدالمالک خان صاحب شیخ مبارک احمد صاحب، حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب اور صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی تقاریر بھی مردانہ جلسہ گاہ سے سنائی گئیں۔۱۲ جنوری کو حضور نے زنانہ جلسہ گاہ میں تشریف لا کر خواتین سے خطاب فرمایا۔جس کا خلاصہ پچھلے صفحات پر دیا جا چکا ہے۔جلسہ مستورات میں ہونے والی تقاریر کی تفصیل حسب ذیل ہے:۔خطاب حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاح (صدر لجنه مرکزیہ ) خلافت سے وابستگی اور اس کی اہمیت حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ انسان کامل مبارکہ نیر صاحبہ