تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 435
تاریخ احمدیت۔جلد 24 435 سال 1967ء مینڈ کو زبان میں مختصر سی تقریر کی جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔۲۷ جولائی آٹھ بجے صبح مبلغین کی کانفرنس کیپٹل ہوٹل میں شروع ہوئی۔دو بجے تک ایجنڈا میں درج شده امور پر بحث ہوتی رہی۔دوسرا اجلاس شام کو تین بجے سے چھ بجے تک جاری رہا۔اسی روز شام لائبیریا کے ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام ہوا۔جس میں سب مبلغین نے شرکت کی۔سب سے پہلے مبلغین نے اپنا تعارف کرایا۔اس کے بعد جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض وغایت اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے متعلق سوالات کئے گئے۔ان کا جواب مولانا عطاء اللہ صاحب کلیم رئیس التبلیغ نے دیا۔ان کے استفسار پر تمام مبلغین نے اپنے اپنے مشنوں میں کھولے گئے سکول ، مساجد، ڈسپنسریاں، قرآن مجید کے تراجم اور دیگر تعلیمی وتربیتی امور کا ذکر کیا۔یہ پروگرام بفضلِ خدا بہت ہی کامیاب رہا۔ہزار ہا افراد نے یہ پروگرام دیکھا اور اگلے روز جہاں بھی جاتے اکثر لوگ تعجب سے اس بات کا اظہار کرتے تھے کہ انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ جماعت احمدیہ اسقدر کام کر رہی۔آٹھ بجے شب جماعت احمدیہ لائبیریا کی مجلس عاملہ کی طرف سے دی گئی ایک پارٹی میں مبلغین نے شرکت کی۔یہ تقریب احمدیہ مشن ہاؤس میں منعقد ہوئی۔تمام مبلغین نے باری باری حاضرین کو نصائح کیں۔اور جماعتی کاموں کو زیادہ کامیاب طور پر چلانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔اسی روز ایک عیسائی جو یہاں کے محکمہ پولیس میں ہیں ، بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔۲۸ جولائی کا نفرنس کے دوسرے دن بھی ایجنڈا میں درج شدہ امور پر بحث ہوئی۔نماز جمعہ کے لئے تمام مبلغین مشن ہاؤس پہنچے۔شیخ نصیر الدین صاحب احمدی نے خطبہ میں احباب کو بہت زریں نصائح کیں اور بتایا کہ مذہب میں زور اور زبردستی کی بجائے محبت اور ہمدردی کا پہلو زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔اس لئے جو دوست جماعتی کاموں میں سستی دکھا ئیں، انہیں محبت سے سمجھانا چاہیئے۔شام کو جماعت احمد یہ لائبیریا کے وائس پریذیڈنٹ نے اپنے گھر پر مبلغین کے اعزاز میں پر تکلف دعوت طعام کا انتظام کیا۔وائس پریذیڈنٹ نے ایک مختصر تقریر میں مبلغین کو خوش آمدید کہا۔اور بتایا کہ مبلغین نے ان کے گھر تشریف لاکر اسلامی اخوت کا ایک زندہ ثبوت پیش کیا ہے۔انہوں نے مبلغین کو یقین دلایا کہ وہ جماعت کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔تمام مبلغین نے بھی وائس پریذیڈنٹ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔اور جماعت احمد یہ لائبیریا کی مساعی کو سراہا۔اسی روز رات کو کانفرنس کا آخری اجلاس ہوا تمام فیصلہ جات سیکرٹری کا نفرنس مولوی مبارک احمد