تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 394 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 394

تاریخ احمدیت۔جلد 24 394 سال 1967ء اور جماعت احمدیہ کے بنیادی عقائد کو پیش کرتے ہوئے تفصیلی چٹھیاں لکھی گئیں۔مورخہ ۲۲ ستمبر ۱۹۶۷ء کو پرائم منسٹر کی طرف سے چٹھی ملی کہ اس بارہ میں مؤثر کا روائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں مرکز کی طرف سے مولوی شریف احمد صاحب امینی مبلغ کلکتہ کو بھی ہدایت بھجوائی گئی کہ وہ کسی دوست کے ہمراہ رانچی پہنچیں اور مقامی دوستوں کے ہمراہ رانچی و پٹنہ میں سید صاحب موصوف کی رہائی کی کوششیں کریں۔اور اگر اس میں ہائی کورٹ کی طرف بھی رجوع کرنا پڑے تو کارروائی کریں۔چنانچہ ۲۴ ستمبر کو دو بجے رات گورنمنٹ صوبہ بہار کا وائرلیس رانچی کے حکام کے نام پہنچا کہ گورنمنٹ ایس۔ایم احمد کی نظر بندی کو نامنظور کرتی ہے اور انہیں عزت کے ساتھ رہا کرتی ہے۔چنانچہ مورخہ ۲۵ ستمبر کو چھ بجے صبح وکیل صاحب موصوف کو نظر بندی سے آزاد کر دیا گیا۔جیل کے جملہ حکام وکیل صاحب کو جیل کے بڑے گیٹ سے باہر کا رتک الوداع کرنے کے لئے آئے۔الحمد للہ ان کی بریت کی خبر ملتے ہی شہر بھر کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مسلمان جوق در جوق آکر خوش آمدید و مبارکباد دیتے رہے۔ان کی والہانہ مسرت قابلِ دید تھی۔37 صدر مملکت اور گورنر مغربی پاکستان کی بشیر ماڈل فارم شیخو پورہ میں آمد صدر مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں اور گورنر مغربی پاکستان جناب محمد موسیٰ ہمراہ صوبائی وزیر زراعت ملک خدا بخش صاحب، چیف سیکرٹری اور کمشنر و دیگر افسرانِ اعلیٰ مورخه ۹ /اکتوبر ۱۹۶۷ء کو بشیر ماڈل فارم کچی کوٹھی مانانوالہ ضلع شیخو پورہ میں مکئی کی فصل ملاحظہ فرمانے کے لئے تشریف لائے۔فارم کے مالک چوہدری بشیر احمد صاحب تھے جو ان دنوں زراعت کی ٹریننگ کے لئے امریکہ گئے ہوئے تھے ان کے والد مکرم چوہدری انور حسین صاحب ایڈووکیٹ (امیر جماعت ضلع شیخو پورہ) نے مہمانوں کا استقبال کیا اور فارم میں کاشت کی گئی فصلوں کی تفصیل اور فی ایکٹر پیداوار کی تفصیل بتائی۔نیز بتایا کہ فارم کے منتظم بشیر احمد بی اے ایل ایل بی ہیں جنہوں نے وکالت کا پیشہ نظر انداز کر کے زراعت کا کام شروع کیا۔جس پر صدر مملکت نے فارم کی طرف اشارہ کر کے کہا۔”وکالت کیا چیز 66 ہے یہ تو ریاست ہے۔تو 38 تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی چیمپین شپ سیکنڈری بورڈ آف ایجو کیشن کے تحت ہونے والا زونل باسکٹ بال ٹورنامنٹ مورخہ ۲۷،