تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 389 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 389

تاریخ احمدیت۔جلد 24 389 سال 1967ء صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے جلسہ کی صدارت فرمائی اور سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے کامیاب ہونے والے طلباء کو اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم فرمائے اور آخر میں ایک پر لطف اور ولولہ انگیز خطاب فرمایا۔اس مبارک تقریب پر مدرسہ احمدیہ کی طرف سے ناظر صاحبان و ممبران صدر انجمن احمدیہ، افسران صیغہ جات کے ساتھ ساتھ مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء کے والدین اور سر پرستوں اور دیگر مقامی بزرگان کو بطور خاص مدعو کیا گیا تھا۔یہ تقریب مدرسہ احمدیہ کے صحن میں منعقد ہوئی۔بھارتی احمد یوں کی دینی سرگرمیاں ا۔دکن میں جن قدیم بزرگوں نے اسلام کا نور پھیلایا، ان میں حضرت سید محمدالحسینی الملقب بہ بندہ نواز گیسو دراز ( ولادت ۱۳۲۱ء۔وفات ۱۴۲۲ء) کو ایک بلند مقام حاصل ہے۔آپ کا مزارِ مبارک حیدر آباد دکن کے شہر گلبرگہ میں واقع ہے۔جہاں ۱۵ ذیقعدہ سے آپ کا عرس شروع ہوتا ہے۔جس میں ہزار ہا عقیدت مند شامل ہوتے ہیں۔حیدر آباد دکن سے پیشل ٹرین بھی چلائی جاتی ہے۔اس سال یہ عُرس ۲۶ فروری ۱۹۶۷ء کو شروع ہوا۔اس اجتماع سے فائدہ اٹھانے کے لئے جماعت احمد یہ یاد گیر نے ایک شاندار تبلیغی سال قائم کیا۔اور اس میں بڑی کثرت سے جماعتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔جس کے نتیجے میں نہایت مؤثر انداز میں ہزاروں نفوس تک احمدیت کی آواز پہنچی۔۳ مارچ کی شام کو سید شاه محمدحسینی صاحب سجادہ نشین درگاه بنده نو از کواحد یہ بک سٹال میں چائے کی دعوت دی گئی۔موصوف دعوت قبول کرتے ہوئے احمد یہ بک سٹال پر تشریف لائے۔اس موقعہ پر موصوف کی خدمت میں مقامی مبلغ مولوی فیض احمد صاحب نے قرآن کریم انگریزی تحفہ پیش کیا۔عین اُس وقت نشری پروگرام میں یہ نشر ہو رہا تھا کہ حضرت سجادہ نشین صاحب قبلہ احمد یہ بک سٹال میں تشریف فرما ہیں۔اور جماعت احمدیہ کی طرف سے قرآن کریم انگریزی اورلٹریچر کا تحفہ پیش کیا جارہا ہے۔صاحب موصوف کو جماعت کا تعارف کرایا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، حضرت خلیفہ المسیح الاول اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا فوٹو بلا کر یہ بات بتلائی گئی کہ یہ قرآن کریم انگر یزی حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی نگرانی میں شائع ہوا ہے۔فوٹو دیکھنے کے بعد سجادہ نشین صاحب نے دریافت فرمایا کہ یہی ہیں مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب؟ اس پر ہم نے بتایا کہ یہی ہیں اور ان کا انتقال پچھلے سال ہوا ہے۔