تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 371
تاریخ احمدیت۔جلد 24 371 سال 1967ء ( فلسطین) میں محکمہ ریلوے میں ملازم ہو گئے تھے۔حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کی دعوت الی اللہ سے احمدی ہوئے تھے۔احمدیت قبول کرنے کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا شکار بھی رہے۔(۱۹۳۱ء-۱۹۳۶ء) کے دوران جماعت احمدیہ حیفا کے جنرل سیکرٹری اور صدر بھی رہے۔خوب خدمت سلسلہ بجالاتے تھے۔پادریوں سے مباحثات کرنا ان کو بہت پسند تھا۔حلقہ احباب ان کا خاصا وسیع تھا۔مقدور بھر مالی قربانی کرنے والے مخلص احمدی تھے۔مضمون نویسی کا بھی شوق تھا۔رسالہ ”البشری، فلسطین میں گاہے گاہے مضمون لکھے۔ربوہ کے رسالہ ”البشری میں بھی ان کے مضامین شائع ہوتے رہے۔انتظامی صلاحیت ان میں بہت تھی۔ہر کام قرینہ سے کرتے تھے۔۱۹۴۸ء میں اسرائیل کے قیام کی وجہ سے ہجرت کر کے ان کو بھی عرب مہاجرین کے ساتھ شام واپس جانا پڑا۔آپ نے دمشق میں بھی خدمات سلسلہ جاری رکھیں۔اور ہر میدان میں احمد بیت کے لئے سینہ سپر رہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے آپ کی وفات پر آپ کے خاندان کو تعزیت کا تار بھی دیا۔189