تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 362 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 362

تاریخ احمدیت۔جلد 24 362 سال 1967ء ایک دن موقعہ پر کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔سول ڈسپنسری رائے ونڈ لے جائے گئے مگر شدید زخموں کی تاب نہ لا کر ۲۶ سال کی عمر میں راہ مولیٰ میں قربان ہو گئے۔124 سید عبدالباسط صاحب نائب معتمد مجلس خدام الاحمدیہ مرکز بیہ وفات: ۲۳ / اپریل ۱۹۶۷ء آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میر مہدی حسین صاحب کے فرزند اصغر تھے۔۱۹۳۸ء یعنی مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کے وقت سے دفتر مجلس میں متعین ہونے کے بعد تادمِ آخر لتبی جذبے کے ساتھ نہایت وفاداری سے مفوّضہ فرائض بجالاتے رہے۔خدام الاحمدیہ سے طویل وابستگی اور لمبے تجربہ کی بناء پر مجلس کے قواعد وضوابط پر عبور کے ساتھ ساتھ ان کو اس اہم تنظیم کی تاریخ سے گہری واقفیت تھی اور خدام الاحمدیہ کا تمام ریکارڈ ان کی نظر سے گزرا تھا اور وہ گو یا مجلس خدام الاحمدیہ کا ایک مجسم دائرۃ المعارف تھے۔خدام الاحمدیہ کی تدریجی ترقی اور تبدیلیوں کے تمام نقوش واضح طور پر ان کے ذہن پر نقش تھے۔جس کی وجہ سے تمام اہم مواقع پر ان کا مشورہ نہایت مفید اور صائب ہوتا تھا۔وفات سے کچھ عرصہ قبل مجلس کے ریکارڈ کے قیمتی اجزاء کومحفوظ کرنے کا کام ان کے سپرد کیا گیا۔وہ اپنی وفات تک بڑی محنت اور شوق سے اس ریکارڈ کی چھان بین کرتے رہے۔اور اس طرح بہت سے قیمتی ریکارڈ کو محفوظ کر دیا۔اس دوران انہوں نے اس ریکارڈ پر جابجا مفید نوٹ بھی لکھے۔جن سے اس کی افادیت میں بہت اضافہ ہوا۔مرحوم کے یہ نوٹ خدام الاحمدیہ کی تاریخ مرتب کرنے والوں کے لئے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔آپ کو یہ بھی خصوصیت حاصل ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو سید نا حضرت مصلح الموعود خلیفہ المسیح الثانی کے مجلس سے تعلق رکھنے والے دفتری ارشادات بھی یکجا کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔مرکزی ہمین کی ہمیشہ اپنے قیمتی مشوروں سے مددفرماتے۔آپ کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ اور مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کے ترجمان رسائل خالد اور تفخیذ کی خدمت کا موقع بھی ملا۔اور ہر دور سائل کے ناشر بلکہ ایک لمبا عرصہ تک مینیجر بھی رہے۔125 ہاجرہ بیگم صاحبہ بنت حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب وفات: ۸ مئی ۱۹۶۷