تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 341 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 341

تاریخ احمدیت۔جلد 24 341 سال 1967ء ۵۔فرحت جہاں صاحبہ مرحومہ اہلیہ چوہدری عبدالباری صاحب ایڈووکیٹ مرحوم آف رحیم یار خاں ۶۔مسرت جہاں بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ نثار احمد قریشی صاحب کراچی ے۔لطافت جہاں صاحبہ اہلیہ ملک ظفر احمد خاں صاحب حال رحمان کا لونی ربوہ ۸ صداقت جہاں صاحبہ ۹ شرافت جہاں صاحبہ ( چھوٹی عمر میں وفات پاگئیں ) حضرت با با خیر الدین صاحب جنگلی 93 بیعت اپریل ۱۹۰۳ ء وفات : ۶ نومبر ۱۹۶۷ء آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔نہایت مخلص اور سلسلہ کا در درکھنے والے وجود تھے۔چندے بڑی باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔آپ کی عمر سو سال سے زائد تھی۔آپ کی نماز جنازہ مکرم چوہدری خورشید احمد صاحب نائب امیر ضلع گوجرانوالہ نے پڑھائی۔موضع فتومنڈ متصل گوجرانوالہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔مرحوم کا ایک ہی بیٹا تھا جو تقسیم ملک کے تھوڑا عرصہ بعد دو چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ کر وفات پا گیا تھا۔حضرت حکیم انوار حسین صاحب آف خانیوال ولادت: ۱۸۹۲ ء اندازاً زیارت: اکتوبر نومبر ۱۹۰۵ء وفات: ۱۹ نومبر ۱۹۶۷ء آپ کے بیٹے حکیم محمود احمد صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آخری سفر دتی میں تشریف لے گئے تو آپ نے اپنے والد حضرت حکیم محمد حسین صاحب کے ساتھ شرفِ زیارت حاصل کیا۔اور حضرت اقدس نے آپ کے سر پر اپنا مبارک ہاتھ پھیرا۔آپ نے کچھ عرصہ حضرت خلیفہ اول کے مطب میں بھی گزارا۔نومبر ۱۹۴۷ء میں ہجرت کر کے خانیوال میں سکونت اختیار کی۔آپ وہاں کے صدر جماعت بھی رہے۔پُر جوش داعی الی اللہ تھے۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کے قاضی بھی منتخب ہوئے۔اپنی اولاد کو نماز با جماعت اور خلافت سے وابستگی کی تلقین فرماتے رہتے تھے۔جماعت احمد یہ خانیوال میں درسِ قرآنِ مجید با قاعدگی کے ساتھ دیا کرتے تھے۔تحریک جدید کے پانچیزاری مجاہدین میں شمولیت کا شرف رکھتے تھے۔اولاد۔حکیم ضیاء الحسن صاحب ۲۔حکیم محمود احمد صاحب ۳۔نصرت جہاں صاحبہ 97 ۴۔فہمیدہ صاحبه ۵ محموده صاحبه ۶ - منصوره صاحبه