تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 334 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 334

تاریخ احمدیت۔جلد 24 334 سال 1967ء حضرت میاں عبد الغنی صاحب انجینئر ولادت: ۱۹۰۱ء بیعت پیدائشی احمدی وفات: ۱۳ جولائی ۱۹۶۷ء آپ کے بھائی مکرم ڈاکٹر عبدالحمید صاحب ریٹائرڈ چیف میڈیکل آفیسر تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت میاں عبدالغنی صاحب حضرت میاں نظام الدین صاحب کے بیٹے ، حضرت میاں چراغ دین صاحب کے نواسے اور حضرت سید محمد شاہ صاحب آف شاہ مسکین کے داماد تھے بچپن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔نہایت قابل اور محنتی الیکٹریکل انجینیئر تھے۔۱۹۲۷ء میں مغلپورہ سے اے کلاس کی ڈگری حاصل کی تھی۔۴۰ سال ریلوے سعودی عرب، کراچی الیکٹریکل کمپنی میں اعلی عہدہ پر ملازم رہے۔نہایت دیانت دار ، پاکیزہ فطرت ،خوش اخلاق افسر مشہور تھے۔بہت منکسر المزاج، ملنسار اور مہمان نواز تھے۔ادیب اور شاعر بھی تھے۔دینی مطالعہ بہت وسیع تھا۔اور تبلیغ کا بہت شوق تھا۔صوم وصلوٰۃ اور دیگر احکام شریعت کے پابند تھے۔اولاد 81 آپ کے تین لڑکے اور پانچ لڑکیاں تھیں۔ا۔عبدالباسط صاحب فرینکفورٹ جرمنی ۲- عبدالحئی صاحب ماڈل ٹاؤن لاہور۳۔عبدالشکور صاحب ۴۔امۃ الاکرام صاحبہ زوجہ ڈاکٹر محمود احمد صاحب لاہور ۵۔امۃ القدیر صاحبہ زوجہ مکرم عبدالوحید صاحب ۶۔امۃ الصفیہ صاحبہ زوجہ نصرت احمد صاحب لاہورے۔امۃ الواسع صاحبہ زوجہ مکرم محمد اکبر صاحب لاہور ۸۔امتہ السمیع صاحبه زوجہ عبد اللطیف صاحب ربوہ حضرت میاں عبدالرشید صاحب ریٹائر ڈ چیف ڈرافٹسمین ولادت: ۱۸۸۴ء 83 بیعت : ۱۸۹۸ء وفات: ۲ ستمبر ۱۹۶۷ء آپ لاہور کے ایک مشہور اور معروف اور قدیم مخلص اور فدائی احمدیت خاندان (”میاں فیملی کے فرد اور حضرت میاں چراغ دین صاحب کے بیٹے تھے۔آپ اُن خوش نصیب بزرگوں میں سے تھے جنہوں نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبانِ مبارک سے خطبہ الہامیہ سنا۔آپ ایک فرشتہ خصلت انسان تھے۔عوام سے ہمدردی اور غیر مسلموں سے حسن سلوک کرنا آپ کا خاصہ تھا۔سلسلہ احمدیہ سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے۔حضرت مصلح موعود سے تو خاص عشق تھا اور حضور علیہ السلام