تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 17 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 17

تاریخ احمدیت۔جلد 24 17 سال 1967ء کرنے والے لوگ جن کو یومیہ اجرت دی جاتی ہے وہ ایک انتظام کے ماتحت آجائیں۔پہلے تمام شعبہ جات اپنے اس قسم کے کارکن خود رکھتے تھے۔جس میں ایک تو تلاش میں دقت ہوتی تھی اور دوسرے مختلف جگہوں پر اجرت بھی مختلف ہوتی تھی۔مزدوروں کی تعداد کا کوئی شیڈول نہیں تھا۔اس شعبہ کے قیام سے ہر قسم کی لیبر ایک ضبط میں آگئی ہے۔شعبہ ہذا کے فرائض درج ذیل ہیں :۔النگر خانوں میں نانبائی فراہم کرنا ۳۔آٹا گندھائی کا انتظام ۵۔مزدوروں کی فراہمی وغیرہ ۲۔پیٹرے والیاں فراہم کرنا ۴۔باورچی فراہم کرنے امسال جلسہ سالانہ کے موقع پر کل ۷۰۷ مزدوروں نے کام کیا۔اس شعبہ کے ناظم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے تھے۔انتظام گوشت اس شعبہ کے ذمہ جلسہ کے لئے بڑا اور چھوٹا گوشت مہیا کرنا تھا۔چنانچہ جلسہ سے قبل دونوں قسم کے گوشت کے لئے ربوہ کے دوستوں سے ٹھیکہ طے کیا گیا۔بڑے گوشت کے جانور جلسہ سے ایک ہفتہ پہلے ربوہ لائے گئے تھے۔جن کا ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا گیا اور انہوں نے تسلی کا اظہار کیا۔امسال بڑے گوشت کے لئے ۸۰ جانور ذبح کئے گئے اور ۳۸۲ من ۳۲ سیر گوشت خرچ ہوا۔علاوہ ازیں ۰ امن ۲۴ سیر چھوٹا گوشت بھی خرچ ہوا۔اس شعبہ کے منتظم مکرم عبد الغنی صاحب محلہ دار الرحمت شرقی ربوہ تھے۔نظامت استقبال والوداع اس شعبہ کے ذمہ جلسہ پر تشریف لانے والے مہمانوں کو اسٹیشن اور اڈہ لا ریاں پر خوش آمدید کہنا۔قیام گاہوں کی طرف رہنمائی کرنا۔قلیوں اور مزدوروں کا انتظام کرنا۔نیز مہمانوں کی سہولت کے لئے پیشل گاڑیوں کا انتظام کرنا تھا۔پیشل گاڑیوں کے لئے بروقت درخواستیں بھجوا دی گئی تھیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مندرجہ ذیل سپیشل گاڑیوں کا انتظام ہو گیا۔ا۔راولپنڈی ۲۔گجرات و وزیر آباد ۳۔سیالکوٹ ۴۔جھنگ۔۵۔نارووال ان گاڑیوں کے علاوہ لاہور، سرگودھا ایکسپریس کے ساتھ چارڈ بے زائد لگائے گئے۔کراچی