تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 296 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 296

تاریخ احمدیت۔جلد 24 296 سال 1967ء یہ معلومات مکرم شیخ محمد یوسف صاحب امیر ضلع قصور جو کہ حضرت شیخ محمد عثمان صاحب کے پوتے ہیں، سے ملی ہیں۔) حضرت ڈاکٹر عبدالحمید صاحب پختائی 47 ولادت : یکم جولائی ۱۸۹۴ء ۳ بیعت: جنوری ۱۹۰۳ء وفات: ۶ مئی ۱۹۶۷ء آپ حضرت حکیم محمد حسین صاحب ” مرہم عیسی “ کے فرزند اکبر اور حضرت میاں چراغ دین صاحب رئیس لاہور کے نامور پوتے تھے۔آپ کے بیٹے جناب عبدالقدیر صاحب ہارون تحریر فرماتے ہیں۔آپ لاہور میں یکم جولائی ۱۸۹۴ء کو پیدا ہوئے۔شادی ۱۴ جون ۱۹۱۴ء کو ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ۱۳ بچے عطا فرمائے۔۱۹۱۴ء میں میٹرک پاس کیا۔منشی اور منشی فاضل کے امتحانات ۱۹۱۸ء میں پاس کئے۔حکیم حاذق اور ہومیو پیتھک کی سندات بھی حاصل کیں۔قدرتی طور پر آپ کا رجحان طب کی طرف تھا۔آپ نے طب کی ضروری کتابیں سبقاً سبقاً اپنے وقت کے چوٹی کے حکماء سے پڑھیں جن میں سے خاص طور پر قابل ذکر حکیم مفتی سلیم اللہ صاحب مرحوم و مغفور اور حکیم مولوی ضیاء الدین صاحب مرحوم ہیں۔اسکے علاوہ آپ نے طب میں استفادہ اپنے والد ماجد حکیم محمد حسین صاحب مرحوم المعروف مرہم عیسی سے بھی کیا۔طب و یدک پنڈت مرلی دھر صاحب سے پڑھی۔کتب ڈاکٹری کا بھی بکثرت مطالعہ کیا اور کئی کتب کا ترجمہ بھی کیا۔آپ آٹھ مختلف طریق علاج سے واقف اور خوب واقف تھے۔معمولی آپریشن بھی پوری مہارت کے ساتھ کیا کرتے تھے۔آپ کے طبی مضامین ۱۹۱۸ء سے لے کر ۱۹۶۷ ء تک مختلف طبی اخبارات میں شائع ہوتے رہے جن کو طبی دنیا نے نہایت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا۔آپ ذیل کی کتابوں کے مصنف بھی تھے:۔بیاض حمید انجکشن بک۔معالجات اطفال - پرورش اطفال، فارما کو پیاڈاکٹری، فارما کو پیا یونانی وغیرہ وغیرہ۔آپ کے جس قدرطبی مضامین شائع شدہ ہیں اگر انہیں یکجا جمع کیا جائے تو ہزار ہا صفحات کی ضخیم کتاب تیار ہو سکتی ہے۔آپ ۱۹۱۸ء سے باقاعدہ عوام کی طبی خدمت میں مشغول رہے۔ہزارہا بیماروں کا نہایت کامیابی کے ساتھ علاج معالجہ کیا۔لاہور کے مشہور ڈاکٹر اور ماہرین فن سے آپ کا گہرافنی تعلق تھا اور عند الضرورت ان کے مشوروں سے بھی استفادہ کرتے تھے۔آپ نے کبھی بھی