تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 289 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 289

تاریخ احمدیت۔جلد 24 و۔289 سال 1967ء نعیمہ بیگم صاحبہ ایم اے لیکچرار جامعہ نصرت ربوہ۔اہلیہ سید محمد اکرم شاہ صاحب انفارمیشن آفیسر لاہور۔ثمینہ بیگم صاحبہ ایم اے اہلیہ چوہدری عبدالشکور صاحب ایم ایس سی میر پور خاص سندھ ) حضرت مہر قطب الدین صاحب آف قادیان 28 ولادت : ۱۸۸۲ء بیعت وزیارت انداز ۹۵-۱۸۹۴ء وفات: ۱۵ را پریل ۱۹۶۷ء آپ کے والد ماجد حضرت مہر حامد صاحب بھی صحابی تھے۔آپ قادیان کے آرائیوں میں سے اولین ایمان لانے والے تھے۔مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس موقع پر پہلے آپ کا بھی تذکرہ کر دیا جائے۔آپ کے والد کا نام محکم الدین آرائیں تھا۔آپ نے انداز ا۹۵-۱۸۹۴ء کو قبول احمدیت کی توفیق پائی۔آپ کے ساتھ آپ کے چچازاد بھائی حضرت میاں عبداللہ صاحب قادیانی ولد حکم الدین آرائیں نے بھی بیعت کی۔حضرت مہر حامد صاحب مخلص اور شیدائی احمدی تھے۔آپ کے حالات زندگی کے متعلق زیادہ علم نہیں صرف آپ کے آخری عمر میں بیمار ہونے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا آپ کے گھر بغرض عیادت جانے کا ذکر محفوظ ہے۔حضرت حافظ محمد امین صاحب آپ کی آخری بیماری اور وفات کے متعلق فرماتے ہیں کہ قادیان میں ایک بزرگ حضرت حامد صاحب آرائیں۔۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص خادم اور شیدائی تھے چونکہ ان دنوں مہمان خانہ چھوٹا سا تھا اس لئے بعض دفعہ مہمان ان کے مکان میں بھی ٹھہر جایا کرتے تھے۔آپ جب بیمار ہوئے تو ان کا علاج حضرت مولوی نورالدین صاحب نے کیا۔جب تکلیف زیادہ بڑھ گئی تو انہوں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حضور اپنا آدمی بھیجا اور عرض کیا کہ حضور جب باغ میں سیر کے لئے تشریف لے جائیں تو ادھر سے ہو کر تشریف لے جائیں تا کہ میں بھی حضور کی زیارت سے مشرف ہو سکوں۔(حضور ان دنوں قادیان سے جانب جنوب اپنے باغ میں سیر کے لئے تشریف لے جایا کرتے تھے تو مسجد فضل کے عقب والی سڑک سے تشریف لے جاتے تھے اور حضرت حامد صاحب کا مکان اسی سڑک پر واقع تھا) چنانچہ یہ پیغام سن کر حضور سیر کے لئے ادھر چل پڑے اور آپ کے مکان پر تشریف لے گئے۔آپ کو شرف مصافحہ بخشا اور دریافت فرمایا کہ کیا تکلیف ہے اور مرض کے متعلق چند ایک اور سوالات کئے اور آخر حضور نے ان کی گھبراہٹ کو دیکھ کر فرمایا کہ آپ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ