تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 288
تاریخ احمدیت۔جلد 24 288 سال 1967ء حضرت ڈاکٹر صاحب کو پینتیس سال تک حضرت مصلح موعود کے طبی مشیر اور معالج خصوصی کی حیثیت سے نہایت درجہ ذوق و شوق اور جذبہ محبت و وارفتگی کے ساتھ حضرت مصلح موعود کی خدمت سرانجام دینے کی سعادت ملی آپ کیکم اکتو بر ۱۹۵۴ ء تک اس خدمت پر مامور رہے۔اس کے بعد حضور کے علاج کا عملی حصہ مثلاً ٹیکے وغیرہ کرنا آپ کے ہی ذمہ رہا۔اور ہاسپٹل کا انتظام صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منوراحمد صاحب کے سپر دہوا۔لیکن ڈاکٹر صاحب مئی ۱۹۵۹ء سے لیکر ۱۹۶۵ء تک حضرت مصلح موعود کی وفات تک حضور کی رہائش گاہ سے متصل کمرہ میں قصرِ خلافت میں ہی رات دن قیام پذیر رہے۔آپ کو 25۔اس دور میں بھی حضور کے سفروں میں معیت کا اعزاز حاصل ہوتا رہا۔اور حضور کے علاج کا ایک عملی حصہ مثلاً شیکے وغیرہ کرنا آپکے ہی ذمہ رہا۔سید نا حضرت مصلح موعود نے ۲۰ ستمبر ۱۹۴۴ء کو درج ذیل الفاظ میں خراج تحسین ادا کیا:۔ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب اپنی ذات میں واقف زندگی ہیں یعنی انہوں نے اپنی زندگی سلسلہ کے لئے وقف کر رکھی ہے اور ایک لمبے عرصہ سے۔۔۔وہ اپنے آپ کو وقف کئے ہوئے ہیں پھر اُن کا ذاتی تعلق بھی میرے ساتھ اس قسم کا ہے کہ جوان کو اس بات کا مستحق بنا دیتا ہے کہ اُن کے ساتھ خاص سلوک کیا جائے“۔26 حضرت ڈاکٹر صاحب سلسلہ کے منکسر المزاج، صاحب رویاء بزرگوں اور اہل اللہ میں سے تھے اور بجاطور پر ایاز محمود کہلانے کے مستحق تھے۔آپ نے آنے والی نسلوں کے لئے مثالی خدمت و ایثار کا قابل تقلید نمونہ چھوڑا۔آپ کی بہت سی بصیرت افروز تقاریر اور پر از معلومات مضامین جماعت کے اخبارات میں ریکارڈ ہیں اور آپ کی بہترین علمی یادگار ہیں۔اولاد۔ڈاکٹر محمد احمد صاحب ۲۔زینب بیگم صاحبہ زوجہ ڈاکٹر غلام حیدر قریشی صاحب لاہور کلثوم بیگم صاحبہ ۴۔مسعود احمد صاحب سلیمہ بیگم صاحبہ ایم اے زوجہ ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب صدیقی میر پور خاص سندھ۔مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب شہید ضلع میر پور خاص سندھ آپ کے اکلوتے فرزند تھے۔) ۶ سلیم احمد صاحب ۷ امینہ بیگم صاحبہ ۸۔کریم احمد صاحب نعیم بی ایس سی فارمیسی