تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 227
تاریخ احمدیت۔جلد 24 227 سال 1967ء امام صاحب موصوف کے ایک مغربی ملک میں پہنچ کر اللہ اور اس کے نبی آخر الزماں محمد مصطفی عمل اللہ کے لائے ہوئے دینِ اسلام کا پیغام جرات آموز طریق پر اہلِ یورپ تک پہنچانے پر ان کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس جماعت کو حضرت مرزا ناصر احمد صاحب امام جماعت احمدیہ کی دانشمندانہ راہنمائی میں دینِ اسلام کی زیادہ سے زیادہ خدمت بجالانے کی مزید توفیق عطا کرے۔175 166 مدیر شعلہ کے خلاف سرگودھا کے متعصب علماء کا شرمناک مظاہرہ اور اس پر حقیقت افروز تبصرہ روز نامہ ”شعلہ کے خاص نمبر کی اشاعت پر سرگودھا کے متعصب احراری علماء اور ختم نبوت کے نام نہاداجارہ داروں نے شہر میں زبر دست ہنگامہ کھڑا کر دیا۔قد آدم پوسٹر شائع کئے اور انہیں تمام شہر میں عموماً اور جمعہ کی نماز کے بعد خصوصاً جامع مسجدوں میں تقسیم کر کے پورے شہر میں آگ لگادی۔اس اخلاق سوز مظاہرہ کو دیکھ کر جناب میر عبدالرشید اشک نے روزنامہ ”شعلہ“ کی اشاعت مورخہ ۳ دسمبر ۱۹۶۷ء کے صفحہ اول پر طوفان بدتمیزی کے زیر عنوان حسب ذیل مقالہ خصوصی سپر د قلم کیا:۔۱۹ نومبر ۱۹۶۷ء بروز اتوار جماعت احمدیہ کے سر براہ مرزا ناصر احمد صاحب اپنے حالیہ دورہ یورپ کے بعد مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت ہائے احمد یہ سابق صوبہ پنجاب و بہاولپور کی دعوت پر پہلی بار تشریف لائے تو ان کے اعزاز میں مرزا عبدالحق صاحب کی کوٹھی پر دو پہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔اس دعوت میں لاہور، شیخو پورہ، گجرات ، جھنگ ، میانوالی ، بہاولنگر ، لائل پور، گوجرانوالہ، جہلم، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، راولپنڈی، سیالکوٹ ، ساہی وال، کیمبلپور، مظفر گڑھ اور بہاولپور کی احمد یہ جماعتوں کے امراء اضلاع و شہر سرگودھا کے چیدہ چیدہ احمدی نمائندوں کے علاوہ شہر سرگودھا کے مختلف الخیال سرکاری اور غیر سرکاری معززین شریک ہوئے جن میں میر مظاہر حسین ایڈووکیٹ ، ملک فتح محمد ٹوانہ (ستاره خدمت) صدر ضلع مسلم لیگ سرگودھا، چوہدری بشیر احمد تارڑ وائس چیئر مین بلد یہ ، ملک محمد اقبال ایڈووکیٹ ، الحاج خان عنایت اللہ خان اور پریس کے متعدد نمائندے بھی شامل تھے۔اس کھانے کی تقریب کے موقع پر مرزا ناصر احمد صاحب نے حالیہ دورہ یورپ کا ذکر کرتے