تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 212 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 212

تاریخ احمدیت۔جلد 24 212 سال 1967ء حضور کا استقبال کرتے ہوئے شرف مصافحہ حاصل کیا۔بعد ازاں حضور نے نماز ظہر پڑھائی اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد استقبال کے لئے آئے ہوئے جملہ احباب کو از راہ شفقت شرف مصافحه عطا فرمایا۔10 راولپنڈی میں شاندار پریس کانفرنس کا انعقاد اس سفر کا یادگار واقعہ ایک شاندار اور پر ہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد ہے جو ۷ استمبر ۱۹۶۷ء کو راولپنڈی کے مشہور ہوٹل انٹر کانٹی نینٹل میں ہوئی۔یہ پریس کانفرنس نہایت عمدہ اور خوشگوار ماحول میں پونے دو گھنٹے تک جاری رہی۔اس موقع پر تمام مقامی اخبارات اور خبر رساں ایجنسیوں کے نمائندے موجود تھے۔حضور نے اپنی اس نہایت کامیاب اور مؤثر پریس کانفرنس میں اپنے سفر یورپ کے کوائف اور نتائج واثرات سے صحافیوں کو آگاہ فرمایا اور اُن کے متعد دسوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔کانفرنس کی تفصیلی رودا در سالہ لاہور کے وقائع نگار خصوصی جناب منصور قیصر کے قلم سے درج کی جاتی ہے:۔امام جماعت احمدیہ کی پریس کانفرنس 164 یورپ تہذیبی گراوٹ اور اخلاقی تباہی کے اُس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اگر اب بھی اُس نے پر چم اسلام کے تلے پناہ نہ لی تو وہ بالکل تباہ ہو جائے گا۔“ یہ الفاظ جماعت احمدیہ کے امام (حضرت) مرزا ناصر احمد کے ہیں جو انہوں نے یورپ کے چھ ہفتے کے دورے سے واپس آنے کے بعد راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس میں کہے۔یہ ہوٹل انٹرکانٹینینٹل میں اولین پریس کانفرنس تھی جسے مملکت خداداد میں اس فخر سے بنایا گیا ہے کہ اس میں یورپ کی تمام آسائشیں میسر ہیں۔اس ہوٹل کی تمام نمایاں خصوصیات وہی ہیں جس سے یورپ والے خود بیزار ہوکر آج کل ایل۔ایس۔ڈی استعمال کر رہے ہیں۔اسی ہوٹل میں خالص پاکستانی مسلمانوں کی وضع قطع کے بزرگ نے جن کی اپنی جوانی آکسفورڈ میں گذری ہے اعلان کیا ہمیں مغرب کی نہیں مغرب کو ہماری ضرورت ہے۔مغرب کی زندگی میں ایسا خلاء پیدا ہو چکا ہے کہ مغرب والوں کو خود سمجھ نہیں آرہا کہ وہ اس خلاء کو کیسے پر