تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 159 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 159

تاریخ احمدیت۔جلد 24 159 سال 1967ء اس طرح احباب جماعت نے پر سوز دعاؤں کے ساتھ اپنے محبوب امام کو الوداع کہا۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے نمائندہ کی حیثیت سے کراچی جا کر حضور انور کے استقبال کی سعادت نصیب ہوئی اور پھر واپسی پر بھی حضور انور کے قافلہ میں شامل رہے۔آپ اپنے تاثرات و مشاہدات کا تذکرہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ ہمارا وفد ۱۹ را گست کور بوہ سے روانہ ہوکر ۲۰ /اگست کو کراچی پہنچا۔۲۱ / اگست کو محترم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی، مربی سلسلہ مولانا عبدالمالک خان صاحب اور احباب کراچی کے ہمراہ ہم ہوائی اڈہ پر تھے۔بارش ہورہی تھی۔جملہ احباب ہمہ تن دعا بنے ہوئے تھے کہ ہمارے امام بخیر و عافیت ہوائی جہاز سے اتریں۔بالآخر وہ مبارک ساعت آگئی۔جب جہاز ہوائی اڈہ پر اُترا اور چند منٹوں کے بعد حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب نہایت ہشاش بشاش ہمارے درمیان وسیع کمرہ میں تھے۔احباب آگے بڑھ بڑھ کر مصافحہ کرنا چاہتے تھے۔مگر منتظمین کا طے شدہ پروگرام تھا کہ اس جگہ معدودے چند دوستوں کے سوا کوئی مصافحہ نہ کر سکے گا۔جونہی اس پروگرام کا ذکر محبوب امام سے ہوا آپ نے اپنے دل پر نگاہ کر کے فوراً فر مایا کہ میں تو سب سے مصافحہ کرنا چاہتا ہوں پھر کیا تھا مصافحہ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔دونوں طرف آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے اور لذتِ دید سے دل محظوظ ہورہے تھے۔حضور انور نے ہماری اداسی کو بھانپ کر خود پہل کی۔مثلاً خاکسار کو معانقہ کا شرف عطا کرتے ہوئے فرمایا آپ ڈبلے کیوں ہو گئے ہیں۔ایک بزرگ سے فرمایا آپ پیچھے تھے آگے آگئے ہیں۔سب سے بے تکلفی سے ملاقات ہوئی۔پیار و محبت کا باغ مہک اُٹھا۔اور سب کے دل باغ باغ ہو گئے۔جو دوست ہوائی اڈہ کی اجازت نہ ہونے کے باعث کمرہ میں نہ آسکے تھے۔حضور نے ان سب سے بھی ، ایک ایک سے خودان کے پاس پہنچ کر ملاقات فرمائی اور سب کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔امراء اضلاع ، بزرگانِ سلسلہ اور جملہ احباب کو ملاقات کے علاوہ یورپ میں اسلام کے شاندار مستقبل کی خبروں سے محظوظ فرمایا۔جلوس کی شکل میں کاروں میں حضور قیام گاہ پر پہنچے۔اندر داخل ہونے سے پہلے پروگرام کے بارے میں ہدایات دیں۔اور یہ بھی فرمایا کہ گزشتہ رات میں ایک منٹ کے لئے بھی نہیں سو سکا۔۲۲ اگست کو بھی بارش تھی۔مگر وقفہ ملتا رہا۔حضور انور کی قیامگاہ پر خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد کے علاوہ احمدی احباب جو کراچی کے علاوہ دور دراز علاقوں سے آئے تھے، ملاقات