تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 145 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 145

تاریخ احمدیت۔جلد 24 145 سال 1967ء والے اور امریکہ کے رہنے والے، انگلستان کے رہنے والے، دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے احمدی خواہ وہ پاکستانی ہوں یا غیر پاکستانی۔مرد و عورت جن میں بعض پرانے احمدی تھے اور بعض نئے ، ان سب کے خیالات کی رو ایک ہی راستہ پر چل رہی تھی۔ان دنوں میں نے ہزار ہا خطوط وصول کئے ہیں تین باتیں ہر ایک خط میں مشترک تھیں۔(1) پہلی تو یہ کہ ہمیں سخت اندوہ اور غم ہے کہ ہمارا سر دار ہم سے جدا ہو گیا۔(۲) دوسری بات یہ کہ ہمیں فکر ہے کہ اس نئے دور میں جماعت کوئی غلطی نہ کر جائے۔(۳) تیسرے انتخاب خلافت کے بعد ہمارے دل اللہ تعالیٰ کے احسان پر شکر سے لبریز ہو گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا فضل کیا۔ایک قیامت کے دور سے گزرتے ہوئے بھی وہ ہمارا راہبر رہا۔ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ایک ہی خط تھا جسے ساری جماعت کو Dictate کروایا جا رہا تھا۔یہ چیز کسی معجزہ سے کم نہیں۔اس دن ایک اور نظارہ بھی جماعت نے دیکھا۔ربوہ میں ۳۵ ۴۰ ہزار کے قریب آدمی موجود تھے۔ہر دل زخم خوردہ ہر آنکھ نم دار تھی۔ایسا معلوم ہوتا تھا کہ لوگوں کو تسلی دلانے کے لئے خدا تعالیٰ کے فرشتے نازل ہورہے ہیں۔حضرت مصلح موعود کے وصال سے قبل مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ کسی معاملہ میں سارا خاندان یک جہتی کا مظاہرہ کرے گا۔اس خواب کی کسی حد تک تعبیر مجھے معلوم ہوگئی تھی لیکن پوری تعبیر اس وقت معلوم ہوئی جب انتخاب خلافت ہوا۔انتخاب سے قبل خاندان مسیح موعود کے جو ممبر انتخاب میں حسب قواعد حصہ لے سکتے تھے ان سب نے فیصلہ کیا کہ ہم انتخاب کے وقت آخر میں سب سے پیچھے بیٹھیں گے اور خدا تعالیٰ ساری جماعت میں سے جس کو بھی خلیفہ بنائے گا اُسے متفقہ طور پر قبول کرلیں گے اور اس کی پوری پوری اطاعت کریں گے۔پھر انتخاب کا وقت آیا۔میں اپنی کیفیت میں تھا۔بعض باتوں کا مجھے علم بھی