تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 141 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 141

تاریخ احمدیت۔جلد 24 141 سال 1967ء دی ہے، اسلام کے خدا کی حقیقی شناخت کی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانوں کی معرفت کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقام کو پہچاننے کی۔اس پر بھی اس دعوت کے نتیجہ میں ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں۔امیر صاحب مقامی کا مبارکباد کا تار 117 امیر صاحب مقامی صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب نے ۲۷ جولائی ۱۹۶۷ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک عرض کرتے ہوئے حسب ذیل تار ارسال کیا :۔ربوہ ۲۷ جولائی حضرت خلیفۃ المسیح الثالث معرفت اسلام آباد۔لنڈن ہم جملہ اراکین جماعت احمد یہ ربوہ پیہم موصول ہونے والے مشفقانہ سلاموں اور محبت بھرے پیغاموں پر حضور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ امر ہمارے لئے باعث مسرت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور کا دورہ کامیاب رہا، الحمدللہ۔از راہ شفقت ہماری طرف سے پُر خلوص اور دلی مبارکباد قبول فرما کر ہمیں سرفراز فرمائیں۔ہم حضور کے شکر گزار ہیں کہ حضور مصروفیت کے ان ایام میں بھی اپنے حقیر خدام کو نہیں بھولے اور ہمیں مسلسل یا د فرماتے ہیں۔اسی طرح اس عارضی جدائی پر ہمارے دل بھی اُداس ہیں۔ہم اُس دن کے بشدت منتظر ہیں کہ حضور کامیاب وکامران بخیریت واپس تشریف لائیں اور ہمارے درمیان رونق افروز ہوں۔ہمارے دل حضور کے ساتھ ہیں۔ہم ہر آن دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضور کا حامی و ناصر ہو۔حضور کی مساعی میں برکت ڈالے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پیغام کو ساری دنیا تک پہنچانے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہر آن اور ہر گام پر حضور کا حافظ و ناصر ہو۔آمین۔حضور انور کا جوابی برقیہ لنڈن ۲۸ جولائی مرزا منصور احمد صاحب امیر مقامی ربوہ آپ کے ارسال کردہ تار کا شکریہ۔تمام احباب جماعت بہنوں اور بچوں کو