تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 71 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 71

تاریخ احمدیت۔جلد 23 71 سال 1965ء کا تقاضا ہے کہ ہر احمدی لازماً اپنے ملک کا وفادار رہے اور اسی طرح اس کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے ملک اور قوم کی بہبود و بھلائی اور دفاع کے لئے سر توڑ کوشش کرتا رہے اور جب بھی اس کے ملک کو جس قربانی کی ضرورت پڑے اس چیز کو قربان کرنے کے لئے سب اہل وطن سے آگے صف اول میں کھڑا نظر آئے۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اس مذہبی فریضہ کے عین مطابق ہر ملک کے احمدی ہمیشہ اپنے وطن کے وفادار رہے ہیں۔پاکستان کا احمدی پاکستان کا وفادار، ہندوستان کا احمدی ہندوستان کا اور انگلستان وامریکہ کا احمدی انگلستان و امریکہ کا وفادار ہے۔اپنے وطن سے غداری اور بے وفائی کا تصور بھی ایک حقیقی احمدی کے لئے امر محال ہے۔حکومتیں یا اہل وطن احمدی کے ساتھ کوئی سا بھی سلوک کریں۔بہر حال ہر احمدی کی اپنے ملک و قوم سے وفاداری کسی قسم کے شک وشبہ سے بالا تر ہے۔اسی وفاداری اور وطن سے محبت کی وجہ سے حضرت مصلح موعود نے قیام پاکستان کے بعد بطور ایک پاکستانی شہری کے استحکام پاکستان کے لئے بھی بے انتہا سعی و کوشش فرمائی۔چنانچہ آپ نے ایک موقع پر پاکستانی احمدیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :۔پس راتوں کو اٹھو، خدا تعالیٰ کے سامنے عاجزی اور انکسار کرو۔پھر یہی نہیں کہ خود دعا کرو بلکہ یہ بھی دعا کرو کہ ساری جماعت کو دعا کا ہتھیا مل جائے۔ایک سپاہی جیت نہیں سکتا۔جیتی فوج ہی ہے۔اسی طرح اگر ایک فرد دعا کرے گا تو اس کا اتنا فائدہ نہیں ہو گا جتنا ایک جماعت کی دعا سے فائدہ ہوگا۔تم خود بھی دعا کرو اور پھر ساری جماعت کے لئے بھی دعا کرو کہ خدا تعالیٰ انہیں دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہر احمدی کے دل میں یقین پیدا ہو جائے کہ دعا ایک کارگر وسیلہ ہے اور یہی ایک ذریعہ ہے جس سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔جماعت کے سب افراد میں ایک آگ سی لگ جائے۔ہر احمدی اپنے گھر پر دعا کر رہا ہو پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کا فضل کس طرح نازل ہوتا ہے۔خدا کے موعود خلیفہ کی اس عظیم جدو جہد اور اس زبر دست روحانی ٹریننگ کی برکت تھی کہ ۱۹۶۵ء کی پاک و بھارت جنگوں میں جو ن کچھ ، پتھمب جوڑیاں یما حول لاہور اور چونڈہ کے وسیع محاذوں میں لڑی گئیں پاکستان کے جری اور بہ بدر احمدیوں نے ناقابل تسخیر ولولے کے ساتھ جرات و بہادری اور حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کیا اور احمدی جرنیلوں اور احمدی ہوا بازوں نے اپنے خون سے اپنے مقدس وطن کی 40