تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 59 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 59

تاریخ احمدیت۔جلد 23 59 سال 1965ء پہلا لیکچر تھا مشرق کے فلسفی شاعر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔پروفیسر عبد السلام نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ریڈیو پاکستان نے علامہ اقبال کی یاد میں لیکچروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔آپ نے کہا ڈا کٹر اقبال ایک سچے فلسفی کی حیثیت سے اس بات کے قائل تھے کہ فلسفیانہ انداز فکر میں حد بست کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔اس کی ترقی سائنسی میدان میں نت نئی دریافتوں کے ساتھ وابستہ ہے۔آپ نے کہا علامہ اقبال نے مذہبی فکر کی تعمیر نو کے موضوع پر اپنے لیکچروں میں بار بار فزکس کے شعبے میں ایسی ترقی پر زور دیا ہے جو فلاسفی میں نیا انداز فکر پیدا کرے۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا کسی تہذیبی نظام میں کسی عظیم شاعر یا عظیم مصنف یا انسانیت کے کسی عظیم علمبر دار کا پیدا ہونا اکیلے واقعہ کے طور پر نہیں ہوتا۔اس کے ساتھ ہی ایسے لوگ بھی منصہ شہود پر آتے ہیں جو سائنس اور فلسفہ میں نمایاں حیثیت کے حامل ہوں۔آپ نے نیچر کی تفہیم و ادراک میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیچر میں اتحاد کی تلاش اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ خود انسانی تاریخ۔تہذیب و تمدن کے آغاز سے ہی انسان ان چیزوں کے بارہ میں جو اس کے گرد و پیش ظہور میں آتی رہتی ہیں حیرت کا اظہار کر کے مختلف قسم کے سوال پوچھتا رہا ہے۔ان تمام سوالوں میں قدر مشترک کے طور پر ایک خواہش شروع ہی سے کارفرما رہی ہے اور وہ یہ کہ ان سوالوں کے جواب جب اور جیسے بھی منظر عام پر آئیں چند عمومی اصولوں سے ہی مستنبط ہونے چاہئیں۔آپ نے کہا ہمیشہ ہی سے انسان اس بات پر پختہ یقین رکھتا چلا آرہا ہے کہ کائنات کے نظام کو چلانے والے بنیادی قوانین میں لازماً اتحاد، سادگی اور یکسانیت ہونی چاہیئے۔فزکس کے بنیادی قوانین میں اتحاد، ہم آہنگی اور حسن کے موجود ہونے پر انسان کا یہ ایمان وایقان اس کے لئے بہت مثمر ثمرات ثابت ہوا ہے۔اقبال میموریل لیکچرز کا افتتاح وزیر اطلاعات و نشریات جناب خواجہ شہاب الدین کے خصوصی پیغام سے ہوا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کے متعلق لیکچرز کا یہ سلسلہ علامہ کے پیغام کو سمجھنے میں مدد دے گا۔جناب خواجہ شہاب الدین نے اپنے پیغام میں پروفیسر ڈاکٹر عبد السلام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالسلام (جن کے لیکچر سے ”اقبال میموریل لیکچر کے سلسلہ کا آغاز ہو رہا ہے) نے ایک سائنسدان کی حیثیت سے اپنے درخشندہ کیرئیر