تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 753
تاریخ احمدیت۔جلد 23 753 سال 1966ء آف کینیا کی سروس سے براڈ کاسٹ کیا گیا۔اور اس میں صوفی صاحب کی روزوں سے متعلق لکھی ہوئی ایک تقریر نشر کی گئی۔صوفی صاحب نے جب سے مشن کا چارج لیا آپ ہر ماہ اخبار احمد یہ مرتب کر کے شائع کر رہے تھے۔جس کی کتابت حمید احمد صاحب بھٹی اور طباعت افتخار احمد صاحب بٹ کرتے تھے۔گذشته سال جماعت نیروبی نے چندہ جمع کر کے دس ہزار شلنگ کی لاگت سے احمد یہ قبرستان نیروبی کی چار دیواری پختہ شکل میں تعمیر کر دی۔اور اب یہ قبرستان خوشنما نظر آنے کے علاوہ محفوظ ہو گیا۔اس کارِ خیر میں کینیا کی ملک فیملی کے علاوہ قریشی عبدالرحمان صاحب،عبدالعزیز بٹ صاحب، سید محمد اقبال شاہ صاحب اور بعض دوسرے احباب نے بھی حسب توفیق دل کھول کر حصہ لیا۔کینیا مشن نے اس سال حضرت حکیم فضل الرحمان صاحب کی کتاب لائف آف محمد انگریزی میں (LIFE OF MUHAMMAD)، کتاب الصلوۃ اور کتاب الصوم مناسب اضافوں اور ترمیموں کے بعد سواحیلی میں شائع کیں۔اسی طرح حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی ایک کتاب کفاره مسیح (KAFARA YA YESU) پہلی بار سواحیلی میں شائع کی گئی۔اس کتاب کا ترجمہ عثمان کا کور یا صاحب کی کاوش و محنت کا رہین منت تھا جنہوں نے نہ صرف اس کتاب کا ترجمہ کیا بلکہ اس کی اشاعت کے لئے ایک ہزار شلنگ کا عطیہ بھی دیا۔جناب صوفی محمد الحق صاحب نے اپنی ایک مطبوعہ رپورٹ میں تحریر فرمایا:۔اس مشن کی طرف سے ہر ماہ اخبار ایسٹ افریقن ٹائمنر مکرم عبدالسلام صاحب بھٹی کی ادارت میں تین ہزار کی تعداد میں شائع ہوتا ہے۔اور چونکہ کینیا مشن سارے ایسٹ افریقہ کے احمد یہ مشنوں کی سواحیلی لٹریچر کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔اسی لئے ہماری نگرانی میں ہی ہمارا سواحیلی اخبار ما پینزی یا منگو بھی ہر ماہ تین ہزار کی تعداد میں شائع ہوتا ہے۔اس اخبار کو مرتب مولانا محمد منور صاحب مبلغ انچارج ٹانگانیکا مشن کرتے ہیں۔اور اسکی طباعت کے اخراجات بھی وہی مشن دیتا ہے البتہ اس کی طباعت کی نگرانی اور ترسیل ہمارے ذقے ہے۔۱۹۶۶ء میں مشن کی طرف سے تقریباً اسی ہزار اشتہارات سواحیلی اور انگریزی زبانوں میں شائع کئے گئے۔سال کے شروع میں مولوی محمد عیسی صاحب اور مئی کے شروع میں مولوی منیر الدین احمد صاحب کینیا تشریف لائے۔جس پر تبلیغی اور تربیتی سرگرمیاں تیز تر ہو گئیں۔مولوی محمد عیسی صاحب 94 66