تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 749
تاریخ احمدیت۔جلد 23 749 سال 1966ء قدرتوں کا یہ ایک زندہ اور زبردست نشان ہے اور آپ میں سے ہر ایک شخص اس کی صداقت کا ایک زندہ گواہ ہے جو اس امر کا شاہد ہے کہ خدا کی بات پوری ہوئی اور خدا نے اپنے وعدہ کے مطابق بڑے زور آور حملوں سے اسلام کی سچائی کو ظاہر کر دیا اور اس کی صداقت کے لئے زبردست نشان دکھائے فالحمد للہ علی ذالک۔یقیناً یہ خدا تعالیٰ کا ایک خاص فضل ہے کہ اکناف واطراف عالم میں قوموں کی قو میں ایک دوسری کے بعد داخل ہوتی چلی جارہی ہیں۔قدرت وجبروت والے خدا کا جلال ظاہر ہورہا ہے اور وہ جسے دنیا نے قبول نہیں کیا تھا خدا کے زور آور حملوں کے نتیجہ میں غالب نظر آ رہا ہے۔پس اے میرے عزیز اور پیارے بھائیو! آپ میں سے ہر ایک زندہ خدا کا ایک زندہ نشان ہے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت اور اسلام کی حقانیت کا۔اللہ تعالیٰ کا آپ پر بے حد احسان ہے جو اس نے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لائی ہوئی صداقت کو پہچانے اور آپ کو حلقہ بگوش اسلام ہونے کی توفیق دی۔اس پر اللہ تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر ادا کریں کم ہے اور شکر ادا کرنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ آپ اسلام کے رنگ میں اپنے آپ کو مکمل طور پر رنگین کریں۔اس کے بعد سب احکام پر عمل کریں اور اسلامی تعلیم کا ایک عمدہ عملی نمونہ بنیں تا آپ کے نمونہ کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی اسلام کی طرف کھنچے چلے آئیں۔آپ اسلام کی خدمت کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لائے ہوئے ہر پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں اور خدمتِ اسلام کے لئے اپنا سب کچھ صرف کر دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔آمین اس موقعہ پر میں آپ کو یہ بھی تاکید کرنا چاہتا ہوں کہ مرکز سلسلہ سے گہری وابستگی قائم رکھیئے اور مرکز کی آواز پر جو آپ کو مقامی مبلغین کے ذریعہ پہنچے ہمیشہ لبیک کہیئے کیونکہ وہیں سے وہ نور آپ کو ملا جس سے خدا کے فضل سے آپ کے دل منور ہیں۔اسی طرح مقامی عہدیداران اور مبلغین سے ہر نیک کام میں تعاون کرتے ہوئے دل و جان سے اس کی اطاعت کا اعلیٰ نمونہ پیش کیجئے کیونکہ سیدنا حضرت محمد